300 کروڑ بجٹ والی یہ فلم 15 کے بجائے 30 اگست کو رےلےز ہوگی

نے تو رےلےز کے ساتھ ہی دھوم مچادی۔ اب اس فلم کے مناظر سے متعلق وقفہ وقفہ سے آرہی خبروں نے بھی پربھاس کے چاہنے والوں کو اور بھی بے چےن کرکے رکھ دیا ہے۔ اس فلم کے اےکشن سےن ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلموں ”اےوےنجرس“ اور ”ٹرانسفارمر“ جےسی زبردست فلموں کے اےکشن ڈےزائنز کےنیبےٹس نے ڈےزائن کئے ہیں۔


بالخصوص فلم کا اےک 8 منٹ کا طوےل اےکشن سےن تو دےکھنے والوں کو حےرت مےں ڈال سکتا ہے جسے فلمانے کے لئے 70 کروڑ روپےوں کے اخراجات آئے ہیں۔ کہا تو یہ بھی جارہا ہے کہ اس فلم کے اےکشن سےن روہت شےٹی کی فلموں مےں گاڑیاں اڑانے والے سےکوےنس کو بھی پےچھے چھوڑ دےں گے۔ یہاں ہم اپنے قارئےن کو بتاتے چلےں کہ روہت شےٹی کی فلموں مےں جہاں اےک درجن تک کارےں دھماکہ کے ذرےعہ ہوا مےں اونچائی تک اڑا کر تباہ کی جاتی ہیں وہیں ساہو مےں تقرےباً 5 ٹرک اور 37 کارےں اےکشن مناظر مےں بلاسٹ کے ذرےعہ تباہ کی گئےں۔


سجےت کے ڈائرکشن مےں بنی اس فلم مےں پربھاس کے مقابل شردھا کپور ہےروئےن کے رول مےں ہیں۔ وہیں دےگر کرداروں مےں جےکی شراف، مختار خان، نےل نتن مکےش، مندےرا بےدی، مہےش منجرےکر، چنکی پانڈے اور ارون وجئے شامل ہیں۔

فلم کے ڈسٹری بےوشن حقوق پارس فلمز نے حاصل کرلئے ہیں۔ 300 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی یہ فلم ہندی، تلگو اور تمل مےں ےکساں طور پر 15 اگست کے بجائے 30 اگست کو رےلےز ہونے کی خبر ہے۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ حےدرآباد، ممبئی اور ابوظہبی مےں کی گئی۔


Find out more: