بالی ووڈ ایکٹر جان ابراہام کی فلم ستیہ میو جیتے پچھلے سال 15 اگست کو ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر شاندار کمائی بھی کی۔ اب
ایک بار پھر اس سال ان کی باٹلہ ہاوز 15 اگست کو ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے۔ اسی دن اکشے کمار کی مشن منگل اور پربھاس
کی ”ساہو“ بھی ریلیز ہوگی۔


ان تینوں فلموں کا فائنس بڑی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ باکس آفس پر اس ٹکراو کے بعد اب خبر ہے کہ جان ابراہام کی
ستیہ میو جیتے 2 اور اجئے دیوگن کی بھوج داپرائیڈ آف انڈیا فلم بھی ٹکرائے گی۔ ایک رپورٹ کی مانیں تو جان ابراہام آزادی کے
موقع پر اپنی فلموں کی ہٹرک لگانے کی تیاری میں ہے۔ فلم کے میکرز نے اس فلم کو 14 اگست 2020 کو ریلیز کرنے کا پلان تیار
کیا ہے۔


فلم پر ٹیم اس سال نومبر سے کام شروع کرے گی۔ اگر یہ خبر سچ ہے تو جان کو باکس آفس پر اجئے دیوگن کی فلم بھوج داپرائڈ آف
انڈیا سے ٹکراو کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ یہ فلم بھی 14 اگست 2020 کو ریلیز ہورہی ہے۔


Find out more: