ریتک روشن اور ٹائیگر شراف نے ایک دوسرے کے خلاف جنگ چھیڑدی ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے پروڈیوسرس نے بھی اس
میں آنے والی سبھی روکاوٹوں کو دور کردیا ہے تاکہ اس ایکشن کو بڑے پیمانے پر کچھ اس طرح پیش کیا جاسکے جو پہلے کبھی
دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔ ٹائیگر پہلے سے ہی نوجوان نسل کے سب سے بڑے ایکشن سوپر اسٹار کے روپ میں اپنی جگہ بنا چکے
ہیں اور ”وار“ میں وہ اپنی اس امیج کو پیش کریں گے۔
خاص بات یہ ہے کہ بڑے پیمانے پر فلم کے ایکشن مناظر میں سے ایک میں ٹائیگر کو دنیا کی سب سے طاقتور مشین گن
”گیائلنگ“ کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا جائے گا۔ فلم کے ڈائرکٹر سدھارتھ آنند کہتے ہیں ہمارا سارا خیال اس فلم کے ذریعہ ایکشن
کے چاہنے والے شائقین کو بتانا ہے۔
ایک منظر کے لئے ہمیں دنیا کی سب سے طاقتور مشین گن ”گیائلنگ“ لینا پڑا اور اس کے ساتھ ٹائیگر پر ایک ایکشن سیکوینس کو
شوٹ کیا گیا یہ ایک ایسا سین ہے جس میں اسے اس فوجی ہتھیار کے اس بیحد طاقتور گن کے ساتھ ایک شہر کو تباہ کرتے ہوئے
دیکھا جاسکتا ہے۔ یش راج فلمس کی جانب سے پروڈیوس اس فلم میں ریتک روشن کے ساتھ وانی کپور بھی ہے۔ 2 اکتوبر کو یہ فلم
ریلیز کی جائے گی۔