سلمان خان ان دنوں اپنی اپ کمنگ فلم ”دبنگ 3“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ دبنگ سیریز کی فلمیں اپنے آئٹم گانوں کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں۔ دبنگ اور دبنگ 2 میں آئٹم سانگ تھے جس پر ملائکہ اروڑہ اور کرینہ کپور نے قدم تھرکائے تھے۔ اس کے بعد دبنگ 3 میں فائنس کو ایک اور سرپرائز ملنے جارہا ہے۔
دبنگ 3 میں ایک خصوصی ڈانس نمبر دکھائی دیگا جس میں سلمان خان قدم تھرکاتے نظر آئیں گے۔ اس گانے کے بول ہوں گے ”منا بدنام ہوا“ اس گیت میں سلمان کے ساتھ ایک اور خاص شخص نظر آنے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ”منا بدنام ہوا“ گیت پر سلمان خان اور ورینا حسین کے ساتھ فلم کے ڈائرکٹر پربھودیوا ڈانس کرتے نظر آئیں گے۔ ورینا اپنے ڈانس سے سبھی کا دل جیتنے کے لئے تیار ہے۔ سلمان اور پربھودیوا کو پردے پر ایکساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھنا دلچسپ ہوگا کیونکہ سلمان خان کا ڈانس کرنے کا اپنا الگ ہی انداز ہے۔ وہیں پربھودیوا ضرور اپنا ٹچ جوڑنے والے ہیں۔ اس گیت کو ”او او جانے جاناں“ سنگر کمال خان نے اپنی آواز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس گیت کے پیچھے کی کہانی یہ ہے کہ جب فلم کا ویلن پولیس والوں کو اغوا کرلیتا ہے تب پولیس والوں کو ویلن کے چنگل سے بچانے کے لئے چلبل پانڈے یعنی سلمان جاتے یہں اور اپنے ساتھیوں کو بچالیتے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر یہ گیت رکھا گیا ہے۔ دبنگ 3 اس دسمبر میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔ اس فلم میں سلمان خان کے والد کا رول ونود کھنہ کے بھائی پرمود کھنہ نبھانے والے ہیں۔ اس فلم میں سلمان خان، سوناکشی سنہا اور سائی منجریکر کے ساتھ رومانس کرتے نظر آنے والے ہیں۔