ایم اے سلام
بالی ووڈ اداکار سونو سود ایکشن اسٹار جیکی چین کے ساتھ پھر کام کرنے جارہے ہیں۔ سونو سود نے سال 2017 مےں ایکشن کامیڈی فلم ”کنگفویوگا“ میں جیکی چین کے ساتھ کام کیا تھا ۔
فلم میں ان دونوں ایکٹرس کی کامیڈی اور ایکشن کو شائقین نے کافی پسند کیا تھا حال ہی میں سونو نے دوبئی میں اس فلم کے ڈائرکٹر اسٹنلی ٹائنک اور جیکی چین سے ملاقات کی ۔ بتایا جارہا ہے کہ جیکی اور سونو کی جوڑی ایک بار پھر کنگفو یوگا 2 میں ساتھ دکھائی دیں گی۔
سونوسود نے بتایا انہوں نے مجھے وہاں ڈنر پر بلایا وہاں پر کنگفو یوگا کی ٹیم کے کچھ اور لوگوں نے بھی ہمیں جوائن کیا۔ آپ کو بتادیں کہ کنگفو ےوگا کے پروڈیوسر خود جیکی چین ہی ہیں۔ یہ فلم 26 جنوری 2017 کو ریلیز ہوئی تھی۔ 107 منٹ کی یہ فلم ہے اور اس فلم کو ہندی اور انگریزی میں بنایا گیا۔