ایم اے سلام
16 سال پہلے یعنی سال 2003 میں آئی بالی ووڈ کے چاکلیٹی بوائے شاہد کپور کی پہلی فلم عشق وشق کا جلد ہی سیکویل آسکتا ہے۔ یعنی فلم کا دوسرا حصہ بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ فلم کی اسکرپٹ کو لے کر کام جاری ہے اور امید ہے کہ جلد ہی سب کچھ صاف ہو جائے گا۔
اس کا اعلان جانے مانے فلم پروڈیوسر رمیش تورانی نے کی ہے۔ رمیش تورانی نے بتایا ہاں ہم عشق وشق کا سیکویل بنا رہے ہیں۔ فلم کی اسکرپٹ ابھی شروعاتی مرحلہ میں ہے۔ یہ ایک کالج رومانس یا پھر ٹین ایج رومانس ہوسکتی ہے۔
امید ہے کہ 2 تا 3 ماہ میں ہم اسکرپٹ فائنل کرلیں گے اور فلم کے لئے ڈائرکٹر اور کاسٹ کی کھوج شروع ہو جائے گی۔ رمیش تورانی نے خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ شاہد سے ان کی پہلی ملاقات تب ہوئی تھی جب انہوں نے شاہد کو سال 1999 میں آنکھوں میں تیرا ہی چہرہ میوزک ویڈیو میں رشیتا بھٹ کے ساتھ دیکھا تھا۔ واضح ہو کہ عشق وشق شاہد کپور کی پہلی فلم تھی اور اسے کین گھوش نے ڈائرکٹ کیا تھا اس میں شاہد کے ساتھ امریتا راو اہم کردار میں تھیں۔