ایم اے سلام

سلمان خان اور شاہ رخ خان سال میں ایک فلم کرنا پسند کرتے ہیں، عامر خان دو سے تین سال میں ایک مووی کرتے ہیں، ریتک روشن موڈی ہیں اور اس وقت بے حد کم فلمیں کررہے ہیں دوسری جانب اکشے کمار دھنادھن فلمیں کرتے ہیں ان کی کوشش سال میں زیادہ سے زیادہ فلمیں کرنے کی ہوتی ہے۔ اکشے کوشش کرتے ہیں کہ ان پروڈیوسرس کے ساتھ کام کریں جو تیزی سے کام کرتے ہیں اور کم وقت میں فلم بناکر ریلیز کردیتے ہیں۔

 یہی وجہ ہے کہ سنجے بھنسالی کے ڈائرکشن میں اکشے کو کام کرنا پسند نہیں کیونکہ بھنسالی ایک فلم کو مکمل کرنے میں سال بھر کا وقت لیتے ہیں اکشے کمار اوسطاً سال میں 4 فلمیں کرتے ہیں۔ ان کی ہر فلم کا اوسط بزنس 100 کروڑ مانا جائے تو سال میں وہ 400 کروڑ کا بزنس بالی ووڈ کو دیتے ہیں۔ اکشے کمار نے فیصلہ لیا ہے کہ اب سے وہ 5 فلمیں ہر سال کریں گے۔ وہ ہر ڈائرکٹر کو 35 دن کا وقت دیں گے۔ اسی میں اسے اپنی فلم مکمل کرنی ہوگی۔ ایسا نہیں ہے کہ اکشے سال بھر کام کرتے رہتے ہیں۔ شوٹنگ اور پرموشن کے ساتھ ایک فلم پر 50 دن ہوتے ہیں۔ اگر سال میں وہ 4 فلمیں کرتے ہیں تو صرف 200 دن ہی کام کرتے ہیں اور 165 دن چھٹیاں مناتے ہیں۔ اکشے جانتے ہیں کہ اب ان کا کیریئر کچھ ہی سال رہ گیا ہے لہذا اکشے نے اپنے کام کی رفتار بڑھا دی ہے۔

اکشے کمار کو فلم ٹریڈ کا کھرا سکہ کہا جاتا ہے۔ ان کی فلمیں باکس آفس پر سوکروڑ سے کم کمائی نہیں کرتی۔ ان کی حالیہ فلم مشن منگل نے تو باکس آفس پر غیر معمولی کلکشن کئے ہیں۔ خان اسٹارس کے بعد اورسیز میں بھی ان کی فلموں کی مانگ ہے۔ ایسے میں وہ سال میں 5 فلمیں کرتے ہیں تو انہیں کافی تیزی کے ساتھ اپنی فلموں کی شروعات اور ان کی ریلیز کا بھی پورا پورا خیال رکھنا ہوگا۔

 

 

 


Find out more: