ایم اے سلام
ریتک روشن کی فلم کہونا پیار ہے سے لوگوں کو اپنی ایکٹنگ کا دیوانہ بنانے والی امیشا پٹیل کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔ دراصل فلم میکر اجئے کمار سنگھ نے امیشا پٹیل پر 2.5 کروڑ روپیوں کی دھوکہ دہی کا الزام لگایا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو فلم میکر اس معاملہ کو لے کر عدالت سے رجوع ہوئے ہیں۔ امیشا پٹیل کو اس معاملہ میں سمن بھی بھیج دیاگیا ہے اور امیشا پٹیل بہت جلد رانچی کی عدالت میں پیش ہوں گی۔
پروڈیوسر اجئے کمار سنگھ نے بتایا کہ امیشا پٹیل نے ان سے دیسی میجک نام کی کسی فلم کے لئے 2.5 کروڑ روپے لئے تھے جب فلم برفدان کی نذر ہوگئی تو پروڈیوسر نے ایکٹریس سے پیسے مانگے ۔ اس پر امیشا نے 3 کروڑ کا چیک بھی دیا لیکن چیک بینک میں با
¶نس ہوگیا۔ اجے نے اب کیس درج کرکے امیشا سے ربط بھی کیا لیکن ایکٹریس کا کوئی رسپانس نہیں آیا۔ اب امیشا پٹیل کو رانچی کی عدالت میں حاضر ہونا ہے۔ اب امیشا پٹیل کی بات کریں تو ان کا کیریئر بالی ووڈ میں کچھ خاص نہیں رہا لیکن ان کی کچھ فلمیں جیسے کہو نا پیار ہے، اور غدر بالی ووڈ کی سوپر ہٹ فلموں میں شامل ہے۔
ان کا کیریئر راکیش روشن کی فلم کہو نا پیار ہے سے شروع ہوا تھا اس فلم میں امیشا پٹیل اور ریتک روشن دونوں ہی ڈبیو تھے۔ فلموں سے دور ہونے کے بعد امیشا پٹیل کی وکرم بھٹ کے ساتھ ریلیشن کی خبریں کافی دنوں تک آتی رہیں، لیکن بعد میں خبر تھی کے دونوںمیں پیاک اپ ہوگیا اس کے بعد وہ کئی دنوں تک بالی ووڈ ایوینٹس میں بھی مصروف رہیں، لیکن اب وہ شوبز سے کافی دور ہوچکی ہیں۔ ایسے میں ان کے متعلق ایسی خبر ان کے لئے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔