ایم اے سلام

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کبیر خان کی فلم 83 کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ اس اسپورٹس ڈرامہ فلم میں وہ کپل دیو کی پتنی رومیکا کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ دیپیکا کے اصل زندگی کے شوہر رنویر سنگھ فلم میں کرکٹر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ ےوکے میں ایک طویل شیڈول کے بعد کبیر خان کے ڈائرکشن میں بن رہی اس فلم کی شوٹنگ ممبئی میں کی جارہی ہے۔

جہاں فلم کے انڈور سین کے لئے بڑے پیمانے پر سیٹ کی تعمیر کی گئی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو وقت کے ساتھ شہروں میں آئی تبدیلی کی وجہ پروڈیوسر جن مناظر کی شوٹنگ لندن میں نہیں کر پائے وہ اب ممبئی شہر میں 80 کے دہے کے لندن کو ری کریٹ کررہے ہیں۔ رنویر سنگھ فلم 83 میں کپل دیو کے کردار میں نظر آئیں گے اور یہ پراجکٹ اپنی اعلان کے وقت سے ہی سرخیوں میں ہے۔

 اتنا ہی نہیں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ پدماوت کی اس جوڑی کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھنے کے لئے شائقین بے تاب ہے۔ 1983کے ورلڈ کپ کی تاریخی فتح کا پتہ لگانے کے لئے کبیر خان کے ڈائرکشن میں رنویر سنگھ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم 83 رنویر سنگھ کی ہندی، تلگو، تمل میں بننے والی پہلی فلم ہوگی۔ ملک کی سب سے بڑی اسپورٹس فلم کے روپ میں 83 کو 10 اپریل 2020 میں تین زبانوں میں یکساں طور پر ریلیز کیا جائے گا۔ یہ رنویر سنگھ اور ڈائرکٹر کبیر خان کی پہلی ایک ساتھ کام کرنے والی فلم ہے۔

 


Find out more: