ایم اے سلام
ریتک روشن بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں سے ایک ہے جنہیں اسکرین پر دیکھنا ہمیشہ ہی ریئل تجربہ دیتا ہے پھر چاہے وہ ان کی پہلی فلم ”کہو نہ پیار ہے“ رہی ہو یا جودھا اکبر یا حال ہی میں ریلیز سوپر 30 ریتک روشن کی چارمنگ پرسنالٹی اور ان کے لک کے لوگ دیوانے ہیں وہیں۔
حالیہ ریتک روشن کو ورلڈ کے ٹاپ 5 ہینڈسم لوگوں کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹس کی مانیں تو ریتک روشن کو اگست 2019 میں ورلڈ کے ٹاپ 5 موسٹ ہینڈسم مردوں کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس کا انتخاب ووٹ کی بنیاد پر کیا جانا تھا جس کے بعد ریتک کا نام ٹاپ 5 میں سامنے آیا ہے۔
اس فہرست میں ریتک کے علاوہ Chris, Evans, David Beckham اور Robert Patlinson جیسے ہالی ووڈ اسٹارس بھی شامل ہے جن سے مقابلہ کرتے ہوئے ریتک روشن نے اس فہرست میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ ریتک کی فائن فالوئنگ کی بات کریں تو صرف لڑکیاں ہی نہیں بلکہ لڑکے بھی ان کے دیوانے ہیں۔ قارئین آپ کو بتاتے چلیں کہ ریتک روشن راکیش روشن کے بیٹے ہیں اور وہ ایک ڈائرکٹر بھی ہیں۔ ان کا کیریئر ان ہی کی فلم ”کہو نا پیار ہے“ سے شروع ہوا تھا۔