ایم اے سلام
کنگنا رناوت اپنی فلم ”منی کارنےکا“ کے بعد سے مسلسل سرخےوں مےں بنی ہوئی ہیں۔ اب کنگنا نے انوراگ بسو کی فلم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ کنگنا نے انوراگ بسو کی فلم ”املی“ سے خود کو الگ کرلیا ہے۔ اس فلم کا اعلان انوراگ نے 2018 مےں کیا تھا۔ اس وقت کنگنا فلم کو لے کر بہت خوش تھےں لےکن اب اچانک انہوں نے فلم چھوڑ دی ہے جو بے حد چونکانے والا فےصلہ ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ کنگنا کے فلم چھوڑنے کی وجہ کا خلاصہ بھی ہوگیا ہے۔ اس بات کی اطلاع خود کنگنا نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال مےں نے ”پنگا“ اور ”املی“ کا اعلان اےک ساتھ کیا تھا۔
انوراگ بسو کی یہ فلم پچھلے سال نومبر مےں ہی شروع ہونے والی تھی، لےکن منی کارنےکا کی وجہ مجھے املی کی تارےخ کو آگے کروانا پڑا۔ پنگا کی شوٹنگ شروع ہوچکی تھی۔ اس لئے مےں اسے انکار نہیں کرسکتی تھی۔ انوراگ اور مےں نے اس پربات کی مجھے بہت برا لگ رہا ہے کےونکہ بہت وقت بعد انوراگ کے ساتھ املی کے ذرےعہ مجھے کام کرنے کا موقع مل رہا تھا یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ کنگنا نے اپنے کےرےئر کی شروعات انوراگ بسوکی فلم گےنگسٹر سے کی تھی۔ انوراگ نے ہی کنگنا کو سوپر اسٹار بنایا ہے۔
کنگنا رناوت آج بالی ووڈ کی بیحد مصروف اداکارہ ہے۔ وہ اپنے دم پر فلموں کو کامیابی دلانے والی اداکارہ کہی جاسکتی ہے۔ کنگنا کافی سوچ سمجھ کر فلمیں کرتی ہیں اور فلمیں بھی ہٹ ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری کے دم پر اب تک تین نیشنل فلم ایوارڈ اور چار فلم فیر ایوارڈز بھی حاصل کئے۔ انہیں فروبس انڈیا سلیبریٹی کی 100 فہرست میں پانچ بار شامل کیا گیا ہے۔ 32 سال کی عمر میں ہی کنگنا نے جو نام انڈسٹری میں کمایا ہے۔ وہ بہت ہی کم ایکٹریسوں کو حاصل ہوتا ہے۔ ان کے تعلق سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ان کا افیر ادتیہ پانچولی کے ساتھ بھی چلا ہے۔