ایم اے سلام
فردین خان کافی طویل عرصہ سے فلم انڈسٹری سے دور ہے۔ وہ آخری بار سال 2010 میں ریلیز ہوئی فلم ”دلہا مل گیا“ میں نظر آئے تھے۔ اب فلم انڈسٹری میں واپسی کرنا چاہتے ہیں۔ فردین نے کہا ہاں میں ایکٹنگ کرنا چاہتا ہوں لیکن ڈائرکٹر اور پروڈیوسر کی جگہ خود کو کام کرتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا میں نے پلاننگ کرلی ہے۔ فردین خان اپنے بدلے لک کی وجہ سے اکثر ہی خبروں میں آجاتے ہیں۔ کچھ وقت پہلے وہ بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرول بھی ہوئے تھے ۔
فردین خان نے اپنے وقت کی مشہور اداکارہ ممتاز کی دختر سے شادی کے بعد فلموں سے دوری اختیار کرلی تھی۔ اس دوران وہ کافی موٹے بھی ہوگئے۔ درمیانی وقفہ میں یہ خبریں بھی آنے لگی تھیں کہ فردین بحیثیت فلمساز اپنے کیریئر کی شروعات کرنے جارہے ہیں اور اپنی اس شروعات کے لے اپنے والد فیروز خان کی بنائی ہوئی اس وقت کی ہٹ فلم قربانی کا ری میک کا ارادہ کیا ہے۔ لیکن یہ خبریں بھی بعد میں دب کر رہ گئیں لیکن اب یہ تازہ خبریں پھر سے آنے لگیں ہیں کہ فردین پھر سے بطور ایکٹر فلموں میں داخلہ چاہتے ہیں لیکن اس بات کی ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ انہیں کچھ آفر بھی آرہے ہیں یا نہیں۔
واضح رہے کہ عمران ہاشمی مہیش بھٹ کے خاندان سے ہیں اور مہیش بھٹ اپنے دور کے بہت بڑے اور مشہور ڈائرکٹر ہیں۔ ان کی کئی ہٹ فلمیں ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ عمران ہاشمی کو ایک بیٹا ہے جس کے دل میں سراخ ہے وہ اپنے بیٹے کو کافی چاہتے ہیں وہ اس کے اس مرض کو لے کر کافی پریشان تھے۔ وہ اپنا فلمی کیریئر راز فلم سے شروع کیا تھا۔ ان کی یہ پہلی فلم تھی جو 2002 میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم راز میں ان کے مقابل ہیروئن بی پاشاہ باسو تھےں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں تین فلم فیئر ایوارڈس حاصل کئے ہیں۔