ایم اے سلام

فلم ڈائرکٹر و پروڈےوسر ساجد نڈیاڈوالا ڈائرکٹ فلم ”کک“ سلمان خان کی ہٹ فلموں میں سے ایک ہے۔ سال 2014 میں عید کے موقع پر ریلیز ہوئی اس فلم نے باکس آفس پر شاندار کمائی کی تھی۔ حال ہی میں سلمان خان نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم انشا اللہ سے ایگزٹ لے لیا تھا جو عید 2020 پر ریلیز ہونے والی تھی۔ اس فلم کے بند ہوتے ہی ایسی خبر آنے لگی تھی کہ سلمان عید 2020 پر فائنس کو کک 2 کا تحفہ دیں گے۔

 اب فلم کے پروڈیوسر ساجد نڈیاڈ والا نے خلاصہ کیا ہے کہ یہ فلم اگلے سال عید پر ریلیز نہیں ہو پائے گی۔ حال ہی میں کک 2 کے پروڈیوسر ساجد نڈیاڈوالا نے ممبئی کے ایک ایونٹ کے دوران بتایا کہ فلم اگلے سال عید پر ریلیز نہیں ہو پائے گی۔ حال ہی میں کک 2 کے پروڈیوسر ساجد نڈیاڈوالا نے ممبئی کے ایک ایونٹ کے دوران بتایا کہ فلم اگلے سال عید پر ریلیز نہیں ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کک 2 کی کہانی کو لکھنا شروع کیا گیا ہے۔ ایسے میں یہ عید پر ریلیز نہیں ہوسکتی ہے۔

ساجد نے بنا کسی کا نام لئے کہا کہ میں ان کے گھر گیا تھا جہاں انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ فلم کے لئے آپ کتنے تیار ہے جس پر میں نے کہا کہ اسکرپٹ کا ڈرافٹ لکھ لیا ہے اور اسے دوبارہ لکھنے کے لئے مجھے 3 سے 6 ماہ کا وقت چاہئے اس لئے عید تک اسکرپٹ تیار ہو جائے گی۔ ایسے میں فلم اگلے سال عید پر ریلیز نہیں ہو پائے گی۔ سنجے لیلا بھنسالی کی انشا اللہ کے برفدان کی نذر ہونے کے بعد ایسا مانا جارہا تھا کہ اب اگلے سال عید پر سلمان خان کی کک 2 ریلیز ہوسکتی ہے۔ ان خبروں کو تب زور ملا تب سلمان نے ایک ٹوئٹ میں اپنا مشہور ڈائیلاگ لکھا تھا سلمان نے لکھا ”اتنا مت سوچو میرے بارے میں دل میں آتا ہوں اور عید پر بھی“ سلمان خان کی فلم ”دبنگ 3“ کی شوٹنگ پوری ہوچکی ہے۔ اور یہ کرسمس 2019 کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اگر سلمان کو عید پر 2020 پر بھی اپنی فلم ریلیز کرنی ہے تو انہیں بہت تیزی سے شوٹنگ کرنی ہوگی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اگلے سال عید پر سلمان کی کوئی فلم ابھی پاتی ہے یا نہیں۔

 

 

 


Find out more: