ایم اے سلام
روہت شیٹی اور فرح خان نے حال ہی میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی ایک بڑی فلم بنانے والے ہیں۔ فرح اس فلم کو ڈائرکٹ کریں گی جبکہ روہت اس کے پروڈیوسر ہوں گے جس کے بعد معلوم ہوا ہے کہ یہ فلم ”ستے پہ ستہ“ ہوگی۔ اب اس فلم کی اسٹار کاسٹ کے نام سامنے آئے ہیں۔ 1982 میں آئی ستہ پہ ستہ میں امیتابھ بچن اور ہیمامالنی لیڈ رول میں تھے کہا جارہا ہے کہ فرح روہت نے اس فلم کے ری میک کے لئے ہیروئین کی تلاش مکمل کرلی ہے۔
اس فلم کے لئے فرح اور روہت کی پہلی پسند دیپیکا پڈوکون ہے کیونکہ ان کو لگتا ہے کہ وہ اس رول کے لئے فٹ ہے۔ وہیں امیتابھ کے رول کے لئے سلمان خان یا شاہ رخ خان کے نام پہلے سامنے آچکے ہیں لیکن اب کہا جارہا ہے کہ اس رول کے لئے ریتک روشن کو سائن کیا جاسکتا ہے۔ دیپیکا نے حال ہی میں ”چھپاک“ فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔
وہیں ریتک کی فلم سوپر 30 بھی ریلیز ہوچکی ہے۔ فی الحال ان ناموں پر آفیشیل مہر نہیں لگی ہے لیکن ان کو تقریباً فائنل سمجھا جارہا ہے۔ اگر ریتک اور دیپیکا فلم کے لئے ہاں کرتے ہیں تو یہ جوڑی پہلی بار پردے پر نظر آئے گی۔ وہیں دیپیکا فرح کے ساتھ اوم شانتی اوم کے بعد دوسری بار کام کریں گی۔ واضح رہے کہ ریتک روشن کی فلم وار بھی ریلیز ہوچکی ہے اور اس نے کافی اچھا بزنس بھی کیا ہے۔ قارئین آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ دیپیکا پڈوکون سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ گولیوں کی راس لیلا ، پدماوت جیسی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں۔ ان فلموں میں ان کے ہیرو رنویر سنگھ رہے بعد میں ان دونوں کی حقیقت میں شادی ہوگئی۔