ایم اے سلام

جہانوی کپور اور وجئے ورمانٹ فلکس کے لئے فلم میکر زویا اختر کی اگلی شارٹ فلم ”گھوسٹ اسٹوریز“ میں نظر آئیں گی۔ اس پراجکٹ کے لئے شوٹنگ شروع کرنے کے بعد زویا نے سوشل میڈیا پر فلم کے اداکاروں کے ناموں کا خلاصہ کیا۔ زویا نے لکھا میری ساتویں فلم مجھے شارٹ فلمیں پسند ہیں۔ جہانوی وجئے گھوسٹ اسٹوریز چار مختصر فلموں کی ایک سیریز ہے جس کے ڈائرکٹر زویا انوراگ کیشپ کرن جوہر اور دیباکر بنرجی ہیں۔ یہ تینوں اس سے قبل سال 2018 میں آئی ”گھوسٹ اسٹوریز“ کے لئے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

زویا کے ساتھ یہ وجئے کی دوسری فلم ہے۔ اس سے قبل وہ ”گلی بوائے“ میں ان کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ وہیں جہانوی کپور پہلی بار زویا اختر کے ساتھ کام کرنے والی ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ جہانوی کپور نے فلم دھڑک سے بالی ووڈ میں ڈبیو کیا ہے۔ اس فلم کو ریلیز ہوئے ایک سال ہوچکا ہے۔ اب فائنس کو جہانوی کے آنے والے پراجکٹس کا انتظار ہے۔ جہانوی کپور کے آنے والے پراجکٹس کی بات کریں تو دوستانہ 2 گنجن سکسینہ بائیوپک، روح، افزائ، تخت، اور رنگ بھومی کے لئے انہیں فائنل بتایا جارہا ہے۔

جہانوی کپور ان دنوں فلموں میں بھی کافی مصروف ہے۔ وہ فی الحال کرن جوہر کی فلم تخت بھی کررہی ہیں جو کافی بڑے بجٹ سے بنائی جارہی ہے۔ یہی نہیں جہانوی کے پاس اور بھی کئی بڑے پراجکٹس میں بھی ہیں وہ فی الحال تین چار پراجکٹس کو فائنل بھی کرچکی ہیں اور مزید اسکرپٹس بھی وہ دیکھ رہی ہیں۔

 

 

 


Find out more: