ایم اے سلام
بالی ووڈ انڈسٹری میں کسی نہ کسی وجہ کو لے کر اکثر اسٹارس کے درمیان لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔ بالی ووڈ میں کب اچھے دوست ایک دوسرے کے دشمن بن بیٹھتے ہیں پتہ ہی نہیں چلتا ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ 2014میں سلمان خان اور سنگر ارجیت سنگھ کے درمیان پیش آیا تھا۔ بات یہاں تک پہنچ گئی تھی سلمان نے اپنی فلم ”سلطان“ سے ارجیت کا گانا بھی ہٹوادیا تھا۔ اس کے بعد اس گانے کو سنگر راحت فتح علی خان سے دوبارہ گوایا گیا تھا، لیکن اب لگ رہا ہے کہ سلمان اور ارجیت کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہے۔
دراصل وکی کوشل نورہ فتحی اپنے میوزک ویڈیو ”پچھتاوگے“ کا پرموشن کرنے کے لئے داکپل شرما شو پر پہنچے تھے اس گانے کو ارجیت سنگھ نے اپنی آواز دی ہے اور سبھی کو یہ معلوم ہے کہ اس بار داکپل شرما شو کو سلمان خان پروڈیوس کررہے ہیں۔ ایسے میں مانا جارہا ہے کہ اگر سلمان ارجیت کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہوتا تو ارجیت کے گانے کا پرموشن سلمان کے شو میں کبھی نہیں ہوپاتا۔ 2014 کے واقعہ کے بعد ارجیت نے سلمان سے معافی بھی مانگی تھی اس وقت تو نہیں لیکن اب لگتا ہے سلمان نے ارجیت کو معاف کردیا ہے۔
یہ بہت ہی تعجب کی بات ہے کہ سلمان نے ارجیت کو بہت جلد معاف کردیا ورنہ تو ہمیش ریشمیاں کو سلمان کی ناراضگی کا خمیازہ کافی دنوں تک بھگتنا پڑا تھا۔ فلم انڈسٹری میں سلمان خان کی دوستی اور دشمنی کی کئی مثالیں ہیں وویک اوبرائے جہاں سلمان کی دشمنی کے آج تک شکار ہیں۔ وہیں بھارت میں کام کرنے سے انکار کے بعد پرینکا چوپڑہ اب سلمان کی دشمن کی نئی شکار بنیں ہوئی ہیں۔