ایم اے سلام
کھلاڑیوں پر بنی بائیوپک کافی پسند کی جاتی رہی ہے اسی لئے اسی طرح کی فلم بنانے کی کوشش میں فلم پروڈیوسر لگے ہوئے ہیں۔ خبر ہے کہ بیٹمنٹن پلیر پی وی سندھو پر بھی فلم بننے جارہی ہے۔ فلم ایکٹر سونو سود اس کھلاڑی پر فلم بنانے والے ہیں اور اس بارے میں انہوں نے سندھو سے بات بھی کرلی ہے۔ سندھو کے ہاں کہتے ہی سونو نے تیاری شروع کردی ہے۔ سندھو کا کردار کون ایکٹریس نبھائیں گی یہ ابھی طے نہیں ہوا ہے جب اس بارے میں سندھو کو پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ دیپیکا پڈوکون یہ کردار نبھائے سندھو کے مطابق دیپیکا بیٹمنٹن کی اچھی کھلاڑی بھی رہ چکی ہیں۔
شاندار ایکٹریس بھی ہے اس لئے ان کا ماننا ہے کہ دیپیکا اس رول کے ساتھ انصاف کرسکتی ہیں۔ واضح ہو کہ دیپیکا مشہور بیٹمنٹن کھلاڑی پرکاش پڈوکون کی بیٹی ہے اور وہ بھی اس کھیل میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی تھیں۔ فی الحال بائیوپک کے لئے کس ہیروئین کو لیا جائے گا یہ طے نہیں ہوا ہے لیکن سندھو کی خواہش کی جانب پروڈیوسر توجہ دیں گے یہ بات طے ہے۔
سونو سود کے پاس ویسے بھی اب علاقائی فلموں کے سوائے ہندی کے زیادہ پراجکٹس نہیں ہیں۔ سمجھا جارہا تھا کہ سلمان خان دبنگ سیریز کی تیسری کڑی میں بھی سونو کو پھر ایک بار ہر آئیں گے، لیکن پربھودیوا نے اپنی اس دبنگ سیریز کی تیسری کڑی میں مکھی فیم ساوتھ اسٹار کیجا سدیپ کو نگیٹیو رول میں پیش کیا ہے جن کی حالیہ ریلیز تلگو فلم ”پہلوان“ نے بھی باکس آفس پر اچھے کلکشن کئے ہیں۔