ایم اے سلام

ریتک روشن اور ٹائیگر شراف نے بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنانے کے لئے ایک ہی راستہ منتخب کیا ہے۔ دونوں ڈانس میں ماہر ہیں اور ایکشن بھی زبردست کرتے ہیں۔ یہ دونوں باتیں دونوں کی یو ایس پی ہے دونوں کو پہلی بار ان کے فائنس فلم وار میں ساتھ دیکھے اور اس فلم کو لے کر ان کے فائنس میں زبردست کریز بھی دیکھا جارہا ہے۔ ریتک روشن اور ٹائیگر شراف اس فلم کا پروموشن تو کئے ہیں لیکن الگ الگ دونوں ساتھ میں پرموشن نہیں کئے۔

یہ بات سن کر دونوں کے فائنس چونک گئے۔ آخر کیا ہے اس کی وجہ ”وار“ میں دونوں ایک دوسرے کے دشمن بننے کیا یہ دشمنی ریل سے نکل کر ریئل لائف تک پہنچ گئی ہے۔ دراصل ایسا ایک ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں کے درمیان پردے کے پیچھے کچھ گڑبڑ ضرور چل رہی ہے۔ خیر یہاں بتاتے چلیں کہ ریتک روشن اور ٹائیگر شراف کی فلم ”وار“ 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر ریلیز کردی گئی ہے۔

فلم نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر تاریخ بنا ڈالی ہے وار نے چرنجیوی اسٹار فلم ”سیرا نرسمہا ریڈی“ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور سال کی دوسری بڑی فلموں سے بھی وہ آگے نکل چکی ہے۔ فلم نے پہلے ہی دن زبردست کمائی کی۔ اس فلم کو تعطیل کا پورا پورا نفع حاصل ہوا ہے۔ باکس آفس انڈیا کے مطابق پہلے دن کی کمائی 50 کروڑ رہی اور 6 دنوں میں اس فلم نے 200 کروڑ کا بزنس کرلیا۔ جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ فلم کی یہ کمائی صرف ہندی ورژن میں ہے۔ اگر دیگر علاقائی زبانوں میں فلم کی کمائی کو ملایا جائے تو فلم کی کمائی اور بھی زیادہ ہو جائے گی۔

 

 


Find out more: