ایم اے سلام

حیدرآبادی فلموں کے مشہور اداکار توفیق خان نے پچھلے ہفتہ یہاں حیدرآباد میں اپنی سالگرہ کا زبردست جشن منایا توفیق خان نے اپنے حیدرآبادی فلمی کیریئر کا آغاز ماموں ٹینشن نیں لینے کا سے کیا انہوں نے اس کے بعد کئی حیدرآبادی فلمیں کیں اس کے بعد انہوں نے بحیثیت پروڈیوسر ایکٹر ”ایک تھا سردار“ اور ٹائیگر سلطان“ کی توفیق خان جو ایک کامیاب بزنسمین ہیں حیدرآبادی فلموں کو ایک نئی راہ دکھائی حیدرآبادی فلموں کے بارے میں یہ ایک عام خیال تھا کہ یہاں کی فلمیں کامیڈی ہوا کرتی ہیں، لیکن انہوں نے نئی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فلموں میں زبردست ایکشن کو پیش کیا چونکہ توفیق خان کی حیدرآبادی ہیرو کے اعتبار سے ان کی حیدرآباد میں زبردست فائین فالوئنگ ہے۔

 توفیق خان کو نہ صرف لوگ ایک فلمی ہیرو کی حیثیت سے جانتے ہیں بلکہ وہ سوشل ورک کی وجہ سے بھی عام و خاص میں جانے جاتے ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سماج کے کمزور طبقات و افراد کی بڑھ چڑھ کر خاموش امداد بھی کیا کرتے ہیں۔ توفیق خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ”ڈیڈی بیٹی بچا


¶“ کی تکمیل میں مصروف ہیں جو ایک سماجی مسئلہ پر بنائی گئی ہے توفیق خان کی سالگرہ کے جشن میں ہر عمر اور ہر مذہب کے افراد نے شرکت کی اور انہیں مبارکبادیاں بھی دیں بتایا جاتا ہے کہ ان کی سالگرہ تقریب کا جشن ان کے بیشمار چاہنے والوں کی وجہ رات دیر گئے تک چلتا رہا۔

ان کی آنے والی فلم ”ڈےڈی بےٹی بچاو“ مےں کئی بالی ووڈاداکاروں نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں جن مےں رضا مراد اور کرن کمار بھی شامل ہیں۔ توفیق خان کے مطابق اس فلم کے بعد انہیں بالی ووڈ کے علاوہ علاقائی فلموں کے بھی آفرز آنے شروع ہوچکے ہیں۔ وہ بہت جلد ایک تلگو فلم بھی کرنے والے ہیں جو ایک ایکشن پی اکڈ فلم ہوگی۔

 

 

 

 


Find out more: