اےم اے سلام

رشی کپور پچھلے ماہ ہی نیویارک سے کینسر کا علاج کرواکر ہندوستان واپس ہوئے ہیں۔ کینسر کی جنگ جیتنے کے بعد رشی نے ہندوستان کے ساتھ ساتھ کام پر بھی واپسی کرلی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں پہلی بار کیمرہ کا سامنا کیا۔ رشی نے ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ جانے مانے فوٹو گرافر اویناش نے ان کی تصویریں لی ہیں۔ اویناش گواریکر نے رشی کی ایک تصویر اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر پوسٹ کی۔

اس بلاک اینڈ وائٹ فوٹو میں رشی کپور بڑی سی مسکان بکھراتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اویناش نے فوٹو کے کیپشن میں لکھا لیجنڈ رشی کپور کے ساتھ پیاک اپ کے بعد کا شاٹ۔ ایک چھوٹے سے بریک کے بعد وہ واپس آگئے ہیں۔ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا کہ چنٹو جی کو لینس کے ذریعہ دیکھ کر کیسا لگا؟ رشی کپور نے بھی اپنی تصویر کو ری ٹوئٹ کیا۔ رشی نے تصویر کے ساتھ لکھا ”تھینک یو اویناش“ پیاک اپ کے بعد تقریباً 2 ماہ سے بڑی داڑھی کٹوادی۔

آج رات اٹلی کے لئے روانہ ہو رہا ہوں۔ واپس آکر تم سے ملتا ہوں۔ واضح ہو کہ رشی کپور سال 2018 میں اچانک ملک چھوڑ کر نیویارک چلے گئے تھے۔ فائنس سے خاموش رہنے اور دعا کرنے کے لئے کہا تھا۔ بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ رشی بیرون ملک میں کینسر کا علاج کروارہے تھے۔ ان کے علاج کے دوران بیٹے رنبیر کپور اور بیٹی ردھیما کپور ان سے ملنے جاتے رہے تھے۔ رشی کے ساتھ نیویارک میں ان کی پتنی نیتو کپور رہ رہی تھیں۔ ساتھ ہی بالی ووڈ کے نامی اسٹارس جیسے پرینکا چوپڑہ، عالیہ بھٹ، انوپم کھیر، شاہ رخ خان، عامر خان، ارجن کپور، وکی کوشل کے علاوہ اور بھی کئی ان سے ملنے کے لئے گئے تھے۔

 

 


Find out more: