ایم اے سلام
عالیہ بھٹ جلد ہی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں نظر آئیں گی۔ یہاں فلم انشااللہ کی بات نہیں ہو رہی ہے یہ بھنسالی کا دوسرا پراجکٹ ہے جس کا نام ہے۔ گنگوبائی ذرائع کی مانیں تو عالیہ اس فلم کی لیڈ ایکٹریس بن سکتی ہیں۔ اس فلم کے لئے پہلے پرینکا چوپڑہ کے نام کی خبریں تھیں لیکن ان کا شیڈول کافی بزی ہونے کی وجہ بھنسالی اسے عالیہ کے ساتھ بنا سکتے ہیں۔
حال ہی میں عالیہ کو بھنسالی کے آفس کے باہر اسپاٹ کیا گیا تب سے ان کے گنگو بائی سے جڑنے کی خبریں عام ہو رہی ہیں۔ انشا اللہ کو لیکر دوٹوک لفظوں میں عالیہ نے کہا میں سنجے لیلا بھنسالی اور سلمان خان کے ساتھ انشا اللہ مےں کام کرنے کو لے کر بیحد خوش تھیں، لیکن میرا ماننا ہے کہ کبھی کبھی ایسی چیزیں ہو جاتی ہیں جو آپ کے بس میں نہیں ہوتیں۔خبر تھی کہ بھنسالی اپنی فلم گنگو بائی میں ابتداءمیں پرینکا چوپڑہ کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔
یہاں تک کہ یہ بھی اطلاع تھی کہ اس سلسلہ میں بھنسالی نے پرینکا سے بات بھی مکمل کرلی تھی، لیکن اس کے بعد انہوں نے اچانک اپنا فیصلہ بدلتے ہوئے اس فلم کے لئے عالیہ بھٹ کو فائنل کرلیا ہے۔ کچھ ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ سلمان خان کی فلم بھارت اچانک چھوڑنے کے بعد سلمان سے اچھے تعلقات رکھنے والے فلمساز اپنی فلموں میں پرینکا چوپڑہ کو کاسٹ کرنے سے کترا رہے ہیں۔ ایسے میں اب پرینکا کے پاس بالی ووڈ کا کوئی نیا پراجکٹ نہیں ہے۔ یہاں تک کہ سلمان کے مقابل ان کی نئی فلم میں پرینکا کو لینے کی بات پر سلمان نے کیٹرینہ کی سفارش کی۔ اس طرح پرینکا کے ہاتھ سے اب سلمان کی فلم بھی نکل گئی ہے۔