ایم سلام

پوجابیدی کی بیٹی عالیہ فرنیچر والا بالی ووڈ میں سیف علی خان کے ساتھ فلم جوانی جان من سے ڈبیو کررہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ایک ساتھ تین فلمیں سائن کی ہیں۔ پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ فرنیچر والا نے ڈبیو فلم کے ساتھ ہی ہیٹرک کیا ہے۔ انہو ںنے جوانی جان من کے پروڈیوسر جئے شیوا کرمانی کے ساتھ تین فلمیں سائن کرلی ہیں۔ بتاتے چلیں کہ جوانی جان من ایک باپ اور بیٹی کی کہانی ہے۔ فلم میں سیف علی خان عالیہ کے والد کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ فلم کو نتن لکڑ ڈائرکٹ کررہے ہیں۔

 فلم میں سیف اور عالیہ کے ساتھ تبو بھی اہم کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ یہ فلم 29 نومبر کو ریلیز ہوگی۔ اگست میں فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد عالیہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیر کیا تھا اس کے ساتھ ہی انہوں نے کئی تصاویر شیر کی تھیں۔عالیہ نے فلموںمیں داخلہ سے قبل ماڈلنگ بھی کی ہے وہ اُس وقت لائم لائٹ میں آئیں جب انہوں نے بیوٹی کاٹسٹ مقابلہ میں حصہ لیا۔

 اس کے بعد عالیہ نے ریالٹی شو ماں ایکسج میں اہم رول نبھایا۔ اس سیریل نے سونی انٹرٹینمنٹ پر اچھی خاصی ٹی آر پی بھی حاصل کی۔ پوجا بیدی جیسی بولڈ ایکٹریس اور فرحان فرنیچر والا کی بیٹی ہونے کے ناطے انہیں فلمسازوں نے موقع دینے کا اعلان کردیا لیکن وہ صرف 6 سال کی ہی تھیں کہ ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی۔ عالیہ کی ابتدائی تعلیم ممبئی کے جمنا بائی نرسی انٹرنیشنل اسکول سے ہوئی پھر انہوں نے بعد میں نیویارک یونیورسٹی سے فلم ایجوکیشن حاصل کیا۔

 

 


Find out more: