اےم اے سلام

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ رہ چکیں ریکھا بھلے ہی فلموں سے دور ہوں لیکن اکثر انہیں کسی نہ کسی ایونٹ میں شرکت کرتے دیکھا جاتا ہے۔ ان دنوں وہ اپنے ایک ویڈیو کی وجہ سے خبروں میں ہے۔ ریکھا کا یہ ویڈیو کئی سال پرانا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

 اس میں ریکھا گانا گاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ اس میں ریکھا مہدی حسن کی غذزل ”مجھے تم نظر سے گراتو رہے ہو“ گاتی نظر آرہی ہیں۔ ریکھا کے گانے کی ادا کو فائنس بہت پسند کررہے ہیں۔ ایکٹر علی فضل نے اس ویڈیو کی تعریف میں ٹوئٹ کرکے لکھا ایسی سادگی اور اسٹارڈم کیوں نہیں رہا اب میں درخواست کرتا ہوں اپنی فلمی دنیا کے دوستوں سے سیکھئے کچھ ایک اور یوزر نے لکھا شاندار وہ شاید امیتابھ کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔

پچھلے دنوں 65 کی ہوچکیں ریکھا آج بھی بالی ووڈ کی تقریباً ہر ایوارڈ تقریب میں دکھائی دیتی ہیں۔ وہ نہ صرف ان کی تقاریب میں شرکت کرتی ہیں بلکہ آج کے نوجوان اداکاروں کے ساتھ کبھی کبھی اسٹیج پر اپنا پرفارمینس بھی دیتی ہیں۔ یہاں اس بات کا علم کافی کم لوگوں کو ہوگا کہ ریکھا نے اپنے ایکٹنگ کیریئر کی شروعات 1966 میں تلگو فلم ”رنگولا رتنم“ سے کی اس کے بعد انہوں نے ہندی فلموں میں فلم ”ساون بھادوں“ سے داخلہ لیا۔ ریکھا نے سال 1990 میں مکیش اگروال سے شادی کی تھی جو 1991 میں ختم ہوگئی جب سے اب تک وہ سنگل ہی ہیں۔

 

 


Find out more: