ایم اے سلام

پچھلے سال دیوالی کے موقع پر سنیما گھروں میں امیتابھ بچن، عامر خان اور کیٹرینہ کیف اسٹار فلم ٹھگس آف ہندوستان ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم سے شائقین کو کافی امیدیں تھیں لیکن اس فلم نے باکس آفس پر بیحد کمزور مظاہرہ کیا تھا حالانکہ اس سال دیوالی کے موقع پر شائقین کے لئے سوغات ہے اور دیوالی تقاریب کے لئے بالی ووڈ تین دھماکے پیش کرنے جارہا ہے اکشے کمار کی ملٹی اسٹار فلم ”ہاوز فل 4 “ کو لیکر شائقین میں اچھا تاثر بنا ہوا ہے۔ اس فلم کے ٹریلر کو شائقین کی اچھا رسپانس ملا ہے اور کئی ستاروں سے بھری اس فلم کو باکس آفس پر اچھی اوپننگ مل سکتی ہے۔

 اس فلم میں اکشے کمار کے علاوہ بابی دیول، کرتی سینن، ریتش دیشمکھ، چنکی پانڈے، کرتی کھربنڈہ اور پوجا ہیگڈے جیسے ستارے نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ فلم میں نواز الدین صدیقی کو بھی ایکس فیکٹر کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ ہریانہ کی دو شوٹردادی کی زندگی پر مبنی فلم ”سانڈ کی آنکھ“ بھی دیوالی کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے۔ اس فلم میں پرکاش تومر اور چندر وتومر کا کردار تاپسی پنو اور بھومی پیڈینکر نے نبھائے ہیں۔

 اس فلم کے ساتھ ہی تشار ہیرن دانی اپنے ڈائرکشن کی شروعات کرنے جارہے ہیں۔ فلم کو انوراگ کیشپ پروڈیوس کئے ہیں اور فلم کے ٹریلر کو شائقین کا اچھا رسپانس ملا ہے۔ اگر سوشل میڈیا پر فلم کانٹنٹ لوگوں کو پسند آیا تو عوامی تشہیر کے سہارے یہ فلم اچھا نتیجہ دے سکتی ہے۔ راجکمار راو کی فلم میڈ ان چائنا کے ساتھ شائقین کو دیوالی پر ہنسی کا ڈوز دینے کی کوشش کریں گے۔ اس فلم میں ایک گجراتی بزنسمین کی کہانی کو تفریحی انداز میں دکھایا جائے گا۔ فلم میں بومن ایرانی اور مونی رائے جیسے ستارے بھی نظر آئیں گے۔ یہ فلم ایک چھوٹے گجراتی بزنسمین کی کہانی ہے جو چین تک کا سفر طے کر آتا ہے۔ راجکمار راو کی فلمیں اکثر کافی دلچسپ ہوتی ہیں اور ان کی پچھلی فلمیں جیسے ”استری“ کافی بہترین بزنس کرچکی ہے۔ ایسے میں اس فلم کو راجکمار راو کی وجہ کافی فائدہ ہوسکتا ہے بشرطیکہ اس کہانی میں کچھ دم ہو۔

 


Find out more: