ایم اے سلام
بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کے باڈی گارڈ کی حیثیت سے برسوں سے خدمات انجام دینے والے شیرانے پچھلے جمعہ کو شیوسینا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ شیوسینا نے یہ اعلان اپنے ٹیوٹر اکاونٹ کے ذریعہ کیا سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا اصلی نام گرمیت سنگھ ہے۔ پارٹی میں شیرا کا استقبال شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے اور یوتھ سینا کے صدر آدتیہ ٹھاکرے نے کیا۔
واضح ہو شےرا سکھ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ممبئی کے اندھیری علاقہ کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے پڑھائی سے زیادہ باڈی بلڈنگ پر توجہ دی اور مسٹر ممبئی اور مسٹر مہاراشٹرا مقابلوں میں وہ دوسرے نمبر پر آئے۔ انہو ںنے سال 1995 میں سلمان خان سے پہلی بار ملاقات کی ایک۔ دفعہ چندی گڑھ میں ایک کنسرٹ کے دوران ہجوم پر قابو پانا مشکل ہو گیا تب۔
سہیل خان نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ بھائی (سلمان خان) کے پرسنل باڈی گارڈ بنیں گے۔ تب شیرانے ہاں کردی کہتے ہیں جہاں ساری دنیا سلمان خان کو بھائی کہتی ہے وہیں شیرا انہیں مالک کہتے ہیں شیرا عوامی مقامات پر سلمان خان کو اکیلا نہیں چھوڑتے وہ ہمیشہ سایہ کی طرح ان کے ساتھ رہتے ہیں۔ شیرا اپنی ذاتی سیکیوریٹی کمپنی چلاتے ہیں جسے انہوں نے اپنے بیٹے کے نام یعنی ٹائیگر سیکوریٹی سرویس کا نام دیا ہے۔