ایم اے سلام

روہت شیٹی کی اگلی پولیس ڈرامہ فلم سوریہ ونشی لمبے وقت سے سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔ فلم میں اکشے کمار ایک پولیس آفیسر کا کردار نبھاتے نظر آنے والے ہیں۔ سابق میں کیٹرینہ کیف نے اکشے کمار کے کردار ویر سوریہ ونشی وردی پہنے ہوئے تصویر شیر کی تھی۔ اب فلم سے اکشے کا پہلا لک سامنے آگیا ہے۔ اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیر کی ہے ۔ تصویر میں اکشے کمار پولیس کی وردی پہنے نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر میں اکشے کے ساتھ سنگھم اجئے دیوگن اور سمبھا رنویر سنگھ بھی نظر آرہے ہیں۔ تصویر شیر کرتے ہوئے اکشے کمار نے لکھا پولیس کے دیسی ایونجرس جب باجی راو سنگھم، سنگرام سمبھا، باجی راو اور ویر سوریہ ونشی ملیں گے۔ صرف پٹاخے کی نہیں بلکہ بلاسٹ ہوگا۔ 27 مارچ 2020 کو اس وقت کیٹرینہ کیف اور اکشے کمار حیدرآباد میں فلم سوریہ ونشی کا کلائمیکس شوٹ کررہے ہیں۔ اکشے کے ساتھ اجے اور رنویر بھی اس وقت حیدرآباد میں ہے اور فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔

سمبھا اور سنگھم کی کامیابی کے بعد اب روہت شیٹی اپنے ”کاپ یونیورس“ کو بڑھا رہے ہیں۔ فلم سمبھا کے کلائمکس میں اکشے کمار کی انٹری اینٹی ٹیرر اسکاڈ چیف کے طور پر ہو چکی ہے۔ روہت شیٹی اور اکشے کمار پہلی بار اس فلم سے ساتھ میں کام کررہے ہیں۔ اس فلم میں تقریباً 9 سال بعد اکشے اور کیٹرینہ کی جوڑی بڑے پردے پر دیکھنے کو ملے گی۔ اس سے قبل دونوں ایکساتھ سنگھ از کنگ، ویلکم، نمستے لندن اور تیس مار خان جیسی کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

اکشے کمار اور کیٹرینہ کے ساتھ سوریہ ونشی میں گلشن گروور اور سکندر کھیر جیسے کئی اداکار نظر آئیں گے۔ فلم اگلے سال 27 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔سوریہ ونشی دراصل سنگھم، سنبھا کی فرنچائزی ہے۔ روہت شیٹی اس بار اپنی اس فلم کے ذریعہ ہالی ووڈ کا فارمولا استعمال کرنا چاہتے ہیں جس طرح کے بانڈ کی فلموں میں ہوا کرتا ہے وہ سوریہ ونشی میں اکشے کمار کے ساتھ اپنی دو اور فلموں سنگھم اور سمبھا کے مرکزی کرداروں یعنی اجئے دیوگن اور رنویر سنگھ کو بھی پیش کررہے ہیں جس سے وہ ایک ساتھ تینوں اسٹارس کے فائنس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

 

 


Find out more: