ایم اے سلام
ڈائرکٹر زویا اختر سے جڑے ایک ذرائع نے بتایا ایک اہم فلم بنانے کے لئے زویا کو ہمیشہ تنقیدوں کا شکار بنایا گیا لیکن گلی بوائے سے انہوں نے سبھی کو غلط ثابت کردیا۔ اب وہ اسی طرح کے موصنوع سے جڑی دوسری اسکرپٹ لکھ رہی ہیں۔ لیکن یہ گینگسٹر ڈرامہ ہے جس کے لئے وہ پچھلے کچھ عرصہ سے منصوبہ بنا رہی ہیں۔ رپورٹس کی مانیں تو زویا نے پہلے ہی فلم کا آفر رنویر کو دیا تھا۔
ایکٹر نے کانسپٹ کو سنا اور سمجھا اس کے بعد انہوں نے اس میں کام کرنے کی دلچسپی دکھائی۔ انہوں نے اس رول کے لئے حامی بھی بھردی ۔ اب میکرز ایک تاریخ کی تلاش کررہے ہیں جب فلم پر کام شروع کیا جائے بتادیں یہ تیسرا موقع ہوگا جب رنویر زویا کسی فلم کے لئے ایک ساتھ آئیں گے۔ اس سے پہلے دونوں نے ”دل دھڑکنے دو“ اور ”گلی بوائے“ میں کام کیا تھا۔
ایسے میں لگتا ہے اب پھر سے فلمسازوں کو کوئی اور بات سجھائی نہیں دے رہے ہیں اور سال 90 اور 2000 کی طرح وہ پھر سے گینگسٹر موضوعات کی فلمیں بنانے شروع کررہے ہیں۔ ابھی زویا کی یہ خبر آئی ہی تھی کہ سنجے لیلا بھنسالی نے بھی اپنی گینگسٹر فلم گنگوبائی کو بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں عالیہ بھٹ ممبئی کی مشہور گینگسٹر گنگو بالی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ یہی نہیں سال 2020 عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی سلمان خان اسٹار فلم رادھے کےبارے میں بھی کہا جارہا ہے کہ وہ بھی اسی موضوع پر بنائی جانے والی ہے۔ بھیڑ چال کی اس انڈسٹری میں لگتا ہے پھر سے گینگسٹر فلموں کاموسم آگیا ہے۔