ایم اے سلام
دیپیکا پڈوکون کو آخری بار پدماوت میں دیکھا گیا تھا یہ فلم باکس آفس پر کافی ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ اس فلم کے بعد ہی دیپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ سے شادی کی تھی۔ اپنی شادی کے بعد دیپیکا نے کام سے کچھ وقت کے لئے بریک لیا تھا لیکن اب دیپیکا ایک بار پھر سے پردے پر واپسی کرنے کو تیار ہے۔ وہ فلم ”چھپاک“ سے پردے پر واپسی کررہی ہیں۔ اس فلم کا ان کے فائنس بھی بڑی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ دیپیکا پڈوکون جلد مہابھارت میں دروپدی کا کردار نبھاتی نظر آنے والی ہے۔ فلم کے پروڈکشن میں دیپیکا پڈوکون مدھومنٹینا کے ساتھ ہاتھ ملانے جارہی ہیں۔ اس بات کی اطلاع ٹریڈ کے ایک ذرائع نے دی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس فلم کو کئی حصوں میں بتایا جائے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ اس کا پہلا حصہ دیوالی 2021 میں ریلیز کیا جائے گا۔
فلم کا آفیشیل اعلان ہوتے ہی فائنس کے درمیان خاص خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ فائنس اس پر جم کر ری ایکشن دے رہے ہیں۔ فلم میں دیپیکا دروپدی کے رول میں نظر آنے والی ہیں۔ مہا بھارت پر فلم بننے کو لے کر خبر سب سے پہلے عامر خان نے شروع کی تھا۔ اس کے بعد نتیش تیواری کا نام مہابھارت کو لے کر سامنے آیا تھا، لیکن اس کا اعزاز دیپیکا کو ملا ایک انٹرویو میں دیپیکا نے کہا ہے کہ وہ دروپدی کے رول کو لے کر کافی خوش ہے۔ وہ دروپدی کا کردار پاکر بے حد مسرور ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کو دروپدی کے نظریہ سے بنایا جائے گا۔ فی الحال دیپیکا نے میگھنا گلزار کی فلم ”چھپاک“ کی حال ہی میں شوٹنگ پوری کی ہے چھپاک اگلے سال جنوری میں ریلیز ہونے والی ہے۔