ایم اے سلام
امیتابھ بچن کی سوپر ہٹ فلم ”ستہ پہ ستہ“ کے ری میک کو لیکر طویل وقت سے باتیں ہو رہی ہیں۔ خبروں کے مطابق ڈائرکٹر راجن سپی کی اس فلم کے ری میک کو فرح خان بنانے جارہی ہیں اور اس دیپاولی پر اس کا آفیشیل اعلان ہوگا حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب ”ستہ پہ ستہ“ کے ری میک کی اسٹار کاسٹ کو لے کر فرح خان سے سوال کئے گئے تو اس پر انہوں ے کہا کہ فی الحال لوگوں کو اندازہ لگانے دیجئے جب فلم کے لیڈرول میں ریتک روشن اور انوشکا شرما کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے تھوڑا انتظار کرنے کو کہا۔ فرح نے کہا کہ وہ اس فلم کا ڈائرکشن کریں گی اور روہت شیٹی اسے پروڈیوس کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی الحال وہ خود اور رویہت بھی دوسرے پراجکٹس میں مصروف ہے۔ اس لئے ابھی فلم کے آفیشیل اعلان کے لئے لوگوں کو تھوڑا انتظار کرنا ہوگا۔ بتا دیں کہ سال 1982 میں آئی ”ستہ پہ ستہ“ میں امیتابھ بچن، ہیمامالنی، امجد خان، رنجیتا، سچن، شکتی کپور، پنٹل، وجیندر گھاٹگے، سودھیر، ساریکا، کنول جیت سنگھ، پریم نارائن، میک موہن اور کلپنا ایر نے کام کیا تھا۔
ستہ پہ ستہ اس فلم کو اس بار جہاں فرح خان ڈائرکٹ کریں گی۔ وہیں روہت شیٹی اسے پروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم کی کاسٹ کو لیکر ستہ پہ ستہ کا سیکویل اس کے علان کے ساتھ ہی سرخیوں میں آگیا لیکن ابھی بھی لوگوں میں یہ گمان ہے کہ اس کی مکمل کاسٹ فائنل نہیں ہوئی ہے ”وار“ کی کامیابی کے بعد ریتک روشن کی مانگ میں بھی زبردست اضافہ واقع ہوا ہے۔ ایسے میں اب دیکھنا یہ ہے کہ سیدھے ایکشن سے ریتک روشن کامیڈی اسٹوری فلم میں اپنا کردار کیسے نبھا پاتے ہیں ”وار“ سے قبل ریتک نے اپنی فلم ”سوپر 30“ کی کامیابی کا جشن منا لیا ہے۔