ایم اے سلام

فلم اداکار ایشمان کھرانہ، بگ بی امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ”گلابو سیتابو“ میں نظر آئیں گے۔ اس بات کا اعلان بہت پہلے ہوچکی تھی، لیکن اب ایشمان کھرانہ اور امیتابھ بچن کی ایک تصویر جاری کی گئی ہے۔ اس میں امیتابھ بچن اور ایشمان کھرانہ کو فلم کے گٹ اپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس فوٹو کو سوشل میڈیا پر شیر کرتے ہوئے لکھا ہے گلابو سیتابو کی ریلیز کی نئی تاریخ آئی ہے۔

اب یہ فلم 28 فروری کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں امتیابھ بچن اور ایشمان کھرانہ کے اہم کردار ہوں گے۔ اس فلم کا ڈائرکشن سجیت سرکار کررہے ہیں۔ فلم سے ایشمان کھرانہ کا پہلا لک یہ رہا۔ اس فلم کے ذرائع سے یہ پہلی بار ہوگا جب ایشمان کھرانہ اور بگ بی ایک ساتھ پردے پر نظر آئیں گے۔ امیتابھ بچن اس فلم میں ایک بوڑھے فرد کا کردار نبھارہے ہیں۔ امیتابھ بچن کو آج تک اس لک میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

اس فلم کے نام سے لیکر کاسٹنگ تک کئی چیزیں دلچسپ لگ رہی ہیں۔ یہاں بتاتے چلیں کہ ایشمان کھرانہ بطور فلم ایکٹر بڑی تیزی سے ابھر آئے ہیں۔ انہوں نے کئی موضوعات پر الگ الگ انداز کی فلمیں کی ہیں۔ انہوں نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا تھا۔ ایشمان کھرانہ کی حالیہ ریلیز ڈریم گرل باکس آفس پر زبردست کمائی کی ہے۔ اب ان کی فلم بالا سے بھی کافی توقعات ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایشمان لگاتار اپنی فلموں کی کامیابی کی وجہ سرخیوں میں ہے۔ اب انہیں امیتابھ بچن اسٹار گلابو سیتابو سے بھی توقعات ہے۔ خبر ہے کہ وہ اگلے تین سال تک بیحد مصروف ہیں اور انہوں نے اپنی فیس 2 کروڑ میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 10 کروڑ کردیا ہے۔

 

 


Find out more: