ایم اے سلام
اس وقت عالیہ بھٹ کی جانب سے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم انشا اللہ میں سلمان خانج کے ساتھ شوٹنگکرنے کی امید کی جارہی تھی لیکن رپورٹس کے مطابق یہ فلم اب نہیں بنیگی۔ عالیہ اب ڈیڈ مہیش بھٹ اور بہن پوجا بھٹ کے ساتھ ”سڑک 2“ کے اگلے شیڈول کے لئے شوٹ کررہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فلم کا پہلا شیڈول اوٹی میں شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد عالیہ انشا اللہ اور راجا مولی کی فلم ”آر آر آر“ میں شوٹنگ کرنے والی تھیں۔ ”آر آر آر“ کی ٹیم دوسرے ایکٹرس کے ساتھ شوٹ کررہی ہے۔
اس فلم کو دی گئی تاریخیں اب عالیہ نے اپنے ہوم پروڈکشن کو دے دی ہے اور شوٹنگ کے لئے میورروزنہ ہوگئی ہیں۔ پچھلے دنوں عالیہ نے مہیش بھٹ کے ساتھ شوٹ کے لئے میسور میں رکی تھیں۔ فلم کی کاسٹ میں پوجابھٹ، سنجے دت، مکدند دیشپانڈے بھی خاص رول نبھا رہے ہیں۔ عالیہ کا کرداروں مولی کی فلم میں بہت چھوٹا ہے اور اس کے لئے زیادہ دنوں تک شوٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اس کے علاوہ وہ ارونماہنا کی بائیوپک میں نظر آئیں گی۔ اور سنجے لیلا بھنسالی کی ”گنگوبائی“ کا حصہ بھی ہوسکتی ہیں۔ عالیہ کو کچھ دن بعد آدتیہ رائے بھی اپنی فلم کے لئے سائن کریں گے۔
عالیہ بھٹ کے متعلق فی الحال رنبیر کپور سے شادی کی خبریں بھی گشت کررہی ہیں، لیکن ابھی اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔ عالیہ ان دنوں کافی بڑے پراجکٹس کررہی ہیں جن میں سڑک 2 کے علاوہ سنجے لیلا بھنسالی کی گنگوبائی ہے جو سڑک 2 کے ساتھ ساتھ فلور پر چلی جائے گی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ عالیہ اور رنبیر ایک ساتھ میگا اسٹار اور میگا بجٹ فلم ”برہمااسترا“ میں دیکھے جائیں گے۔ اس کے بعد ان دونوں نے ایک ساتھ فی الحال کوئی دوسری فلم سائن نہیں کی ہے۔