ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں ریلیز ہوئی۔ فلم ”پدماوت“ کے بعد طویل وقت تک کوئی پراجکٹ سائن نہیں کیا۔ بعد میں انہوں نے فلم ”چھپاک“ کا اعلان کیا۔ اسی دوران ان کی فلم ”مہابھارت“ کا بھی اعلان کردیا گیا۔ اب خبر آئی ہے کہ دیپیکا نے ایک اور فلم سائن کرلی ہے۔ یہ ایک ہارر فلم ہوگی۔ دیپیکا پہلی بار کسی ہارز فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ فلم سال 2009 میں ریلیز ہوئی۔ انوشکا شیٹی کی تلگو میں بنی ”ارون دھتی“ کا ہندی ری میک ہوگا۔

 فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے بارے میں ہے جو زندگی میں پہلی بار جب اپنے پےدائشی مقام پر جاتی ہے تو اسے احساس ہوتا ہے کہ وہ کافی حد تک اپنی پڑدادی کی طرح نظر آتی ہے۔ اس کے بعد وہ کالے جادو اور تنترمنتر کی اس دنیا میں قدم اکھتیں ہیں جو آپ کو تھریلر اور مسٹری کے ایک بالکل الگ سفر پر لے جاتا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ فلم کے ہندی ری میک کے حقوق خریدلئے گئے ہیں اور دیپیکا پڈوکون اس فلم میں لیڈ رول کرتی نظر آئیں گی۔

 دیپیکا نے حال ہی میں یہ کہا تھا کہ وہ جلد ہی کسی ڈارک رومانٹک فلم کا حصہ بنیں گی۔ اس کے بعد اب قیاس لگائے جارہے ہیں کہ شاید وہ اسی فلم کی بات کررہی تھیں۔دیپیکا پڈوکون کی فلم ”چھپاک“ کو 10 جنوری کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دیپیکا کے لئے چھپاک ایک بہت بڑا چیلنج ہے جس میں انہوں نے اس فلم میں اسیڈائیک سے متاثرہ لکشمی اگروال کا کردار نبھایا ہے جس کا چہرہ بری طرح جھلسا ہوا ہے۔ اس فلم کو میگھنا گلزار نے ڈائرکٹ کیا ہے جبکہ فاکس اسٹار اسٹوڈیو اسے پروڈیوس کررہے ہیں۔ رومانٹک فلم پدماوت کے بعد چھپاک دیپیکا کے کیریئر کے لئے بہت اچھا موڑ ثابت ہوسکتی ہے۔ اس کے بعد دیپیکا کے لئے ایک اور چیلنج یہ ہے کہ وہ مہا بھارت میں ”دروپدی“ کا کردار نبھانے والی ہیں۔

 

 


Find out more: