ایم اے سلام

امریش پوری کے پوتے وردھن پوری کا کہنا ہے کہ سنیما کے بارے میں وہ سب کچھ جانتے ہیں اور اداکاری انہیں ان کے دادا سے وراثت میں ملی ہے۔ رومانٹک تھرلر ”یہ سالی عاشقی“ سے اپنی فلمی پاری شروع کرنے جارہے وردھن نے بتایا میرے دادا ہمیشہ مجھے سمجھاتے تھے وہ ڈراموں سے فلموں میں آئے تھے اور کہتے تھے کہ اکثر اسٹیج سے فلموں میں آنے والے اداکار بعد میں تھیٹر کو بھول جاتے ہیں۔

 دادا نے جو کچھ بھی مجھے بتایا اور سکھایا وہ سب میرے لئے پتھر کی لکیر ہے۔ وردھن کا ماننا ہے کہ اداکاری کرتے وقت انہوں نے کسی طرح کا دباو محسوس نہیں کیا۔ ان کی فلم یہ سالی عاشقی 22 نومبر کو ریلیز ہوگی۔ فلم سے شیوا لیکا اوبرائے بھی اپنے کیریئر کی شروعات کررہی ہیں۔امریش پوری نے جہاں اپنے نگیٹیو کرداروں کے ذریعہ بالی ووڈ میں اپنی ایک زبردست تاریخ بنائی تھی۔

اب ان کے پوتے بطور ہیرو ہندی فلموں میں اپنی جگہ بنانا چاہتے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ امریش پوری نے ہندی فلموں میں چھوٹے چھوٹے کرداروں سے اپنی شروعات کی تھی۔ وہ اپنے بڑے بھائی مدن پوری کی طرح فلموں میں نگیٹیو کردار حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ان کا شمار بالی ووڈ کے زبردست ویلنس میں ہوتا ہے۔ وہ اسٹیج سے فلمی دنیا میں قدم رکھے تھے۔ ان کی موت سے بالی ووڈ کو زبردست نقصان رہا ان کے بعد شاید کوئی ایسا ویلن بالی ووڈ میں پیدا نہ ہوسکا جس کے کردار ہمیشہ یاد کئے جاتے رہے ہوں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ امریش پوری کے پوتے وردھن پوری پازیٹیو کرداروں میں ہندی فلموں میں کتنا نام کماپاتے ہیں۔

 


Find out more: