ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹر نواز الدین صدیقی اور اتھیا شیٹی پہلی بار ایک ساتھ پردے پر نظر آنے والے ہیں۔ دونوں فلم ”موتی چور چکنا چور“ میں ساتھ میں دکھائی دیں گے لیکن فلم کے فائنس کے سامنے پیش ہونے سے پہلے اس پر گردش کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ خبر کے مطابق اس کی ریلیز پر روک لگا دی گئی ہے۔ یہ فلم 15 نومبر کو ریلیز ہونے والی تھی۔

فلم پر یہ روک بہار سیول کورٹ کی جانب سے لگائی گئی ہے جس کے بعد اب فلم 15 نومبر کو ریلیز نہیں ہو پائے گی حالانکہ ابھی اس معاملہ پر میکرز کی جانب سے کوئی بھی آفیشیل بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ایک خبر کے مطابق بہار سیول کورٹ نے 15 نومبر کو ریلیز ہونے والی نواز الدین کی فلم ”موتی چور چکنا چور“ کی ریلیز پر امتناع عائد کردیا ہے۔

خبر کے مطابق ایک مقامی ڈسٹری بیوٹر نے فلم کے حقوق کو لے کر دعوی کیا ہے۔ اس معاملہ سے متعلق دستاویز ہونے کی بات کہی بھی جارہی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ فلم کے پروڈیوسر راجیش بھاٹیہ کے خلاف شکایت ہے کہ وہ بقایا جات ادا نہیں کررہے ہیں۔ ایسے میں ریلیز پر روک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم کے اب تک کئی گیت بھی ریلیز کئے جاچکے ہیں۔ ایسے میں فلم کی ریلیز کے تین دن پر روک لگانا میکرز کی مصیبتیں بڑھاسکتا ہے۔ فلم کی کہانی 36 سالہ ایسے انسان کی ہے جو اپنے لئے ایک بیوی تلاش کررہا ہے۔ ایسے میں اتھیا کو جب پتہ چلتا ہے کہ وہ دوبئی میں کام کرتا ہے تو وہ اس سے پیار کا جھوٹا ڈرامہ کرتی ہے اور شادی کرنے کو تیار ہو جاتی ہے۔ موتی چور چکنا چور ایک کامیڈی ڈرامہ فلم ہے۔

 


Find out more: