ایم اے سلام
بگ باس کے گھر میں ہر طرح کے لوگ منتخب ہوتے ہیں گلیمر کا تڑکا بھی لگایا جاتا ہے تاکہ جن لوگوں کو شو میں دلچسپی نہیں ہو۔ وہ خوبصورتی کو دیکھنے کے لئے ہی شو دیکھتے رہیں۔ وقت وقت سے ایکٹریس، ماڈل اور بیرونی لڑکیاں اس شو میں جاکر شو کے گلیمر کو بڑھاتی رہی ہیں۔ سنی لیونی، ایلی اورام، وینا ملک جیسی بیرونی چہروں کے ساتھ شرلن چوپڑہ، منیشا لانبہ، پائل روہتگی جیسی دیسی لڑکیوں نے مقابلہ کیا ہے۔ بھوجپوری ایکٹریس سمبھا ونا سیٹھ، مونا لیزا اور شویتا تیواری کی بھی کمی نہیں رہی ہے کئی خوبصورت لڑکیاں آخر تک پہنچی بھی ہیں۔ لیکن ان میں سے ونر بہت ہی کم بن پائی ہیں۔ ایلی اورام بگ باس کے سیزن 7 میں نظر آئیں۔
اس کے بعد انہیں کئی بالی ووڈ فلمیں ملیں، بی اور سی گریڈ فلمیں کرنے کے بعد پائل روہتگی نے بگ باس سیزن 2 کیا اور خوب نخرے دکھائیں۔ راہل مہاجن کے ساتھ ان کی نزدیکیاں خبروں میں رہیں۔ ٹی وی کی مشہور ایکٹریس شویتا تیواری سیزن 4 میں نظر آئیں اور ناظرین کا انہیں اتنا پیار ملا کہ انہوں نے یہ سیزن جیت لیا۔ پاکستانی ایکٹریس وینا ملک نے سیزن 4 کو گلیمرس بنایا اور شو میں کافی دور تک گیس شتمیا شیٹی سیزن 3 میں دکھائی دی تھیں۔
سیزن 2 میں ڈینا ہیڈن نظر آئیں بھوجپوری ایکٹریس مونا لیزا کو سیزن 10 میں کافی پسند کیا گیا اور بگ باس کے ہی کچھ کانٹسٹنٹس انہیں پسند کرنے لگے۔ ایرانی مندنا کریمی نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ انہوں نے بگ باس میں زور دار طریقہ سے اپنی حصہ داری کی بولڈ اور بنداس راکھی ساونت نے پہلے سیزن میں حصہ لیا تھا۔ وال پیپر کوئین شرلن چوپڑہ سیزن 3 میں دکھائی دیں۔ تصویروں میں ہاٹ لگنے والی شرلن بگ باس میں بجھی بجھی سی رہیں۔ کینیڈین ڈانسر نورا فتحی سیزن 9 میں دکھائی دیں۔
ان کی کچھ لوگوں سے نزدیکیاں اس شو کے دوران بڑھیں۔ سونالی راوت سیزن 8 میں حصہ لینے آئیں لیکن پہلے ہفتہ میں ہی باہر ہوگئیں تھیں۔ شو کے پروڈیوسر پھر انہیں لے کر آئے سیزن 8 کے فائنل تک کرشمہ تنا پہنچ گئی تھیں اور شو کے دوران اوپین پٹیل کو دل بھی دے بیٹھیں، سمبھاونا سیٹھ بھوجپوری ایکٹریس دوسرے سیزن میں دکھائی دیں۔ صوفیہ حیات نے سیزن 7 میں خوب ہنگامہ کیا۔ ارمان کوہلی سے ان کی جھڑپ تو پولیس تک جا پہنچی تھی۔ سنی لیون سیزن 5 میں نظر آئیں اور وہ اس شو کی سب سے گلیمرس کانٹسٹنٹ کہی جاسکتی ہیں اور اس بار سیزن 13 میں پنجاب کی کیٹرینہ کیف کہی جانے والی شہناز گل کو ہٹ اینڈ ہاٹ کانٹسٹنٹ کہا جاسکتا ہے۔