ایم اے سلام
بالی ووڈ میں 2020 بہت خاص ہونے والا ہے۔ اگلے سال بالی ووڈ کی کئی بڑی فلمیں ریلیز ہوں گی۔ ان فلموں میں سلمان خان کی ”رادھے“ اور اکشے کمار کی ”لکشمی بم“ کا نام شامل ہے۔ اب اگر کہیں کہ یہ دونوں فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہوں گی تو 2020 اور بھی خاص ہو جائے گا۔ اب یہ فائنل بھی ہوگیا ہے کہ دونوں فلمیں عید 2020 کو ریلیز ہوں گی۔ دونوں ہی فلمیں اگلے سال کی سب سے بڑی فلموں میں شامل ہے اور دونوں ہی اسٹارس کے فائنس فالوئنگ کا دائرہ بھی کافی وسیع ہے۔ ایسے میں اب دونوں کے فائنس اور بھی زیادہ خوش ہو گئے ہیں۔
فلم ”رادھے“ میں سلمان خان کے علاوہ دشاپٹانی، جیکی شراف اور رندیپ ہڈا جیسے ستارے کام کررہے ہیں۔ دشا اور جیکی نے اس سے قبل سلمان کے ساتھ فلم ”بھارت“ میں کام کیا تھا وہیں سلمان اور ہڈا فلم ”سلطان“ میں پہلی بار ساتھ نظر آئے تھے۔ سلمان نے ایک تصویر شیر کی ہے جس میں وہ فلم کے ستاروں کے ساتھ ہی فلم کے پروڈیوسر سہیل خان اور اتل اگنی ہوتری کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔
سلمان نے اس ٹوئٹ میں لکھا ”یاترا شروع ہوتی ہے“ فلم لکشمی بم میں اکشے کمار ایک ٹراجنڈر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کو ڈائرکٹر رگھولارنس ڈائرکٹ کر رہے ہیں۔ یہ مووی اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی اسے تشار کپور اور شبینا خان پروڈیوس کررہے ہیں۔ اس فلم کی کہانی ہاوز فل 4 کے ڈائرکٹر فرہاد سمجھی نے لکھی ہے اس فلم میں آرمادھون بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ فی الحال سلمان خان اپنی مکمل فلم دبنگ 3 کے لئے پرجوش ہیں جو 20 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اب انہوں نے 4 نومبر سے ممبئی میں ان کی فلم ”رادھے“ کی بھی شوٹنگ شروع کردی ہے کی خبر ہے جسے دبنگ 3 کے بعد پھر ایک بار ”رادھے کو بھی پربھودیوا ہی ڈائرکٹ کریں گے۔ پربھودیوا کا ڈائرکشن سلمان خان کو پسند ہے جنہوں نے وانٹیڈ کو ڈائرکٹ کرکے سلمان کے کیریئر کو نئی زندگی دی تھی۔