ایم اے سلام

لیجنڈری پروڈیوسر اور ڈائرکر بی آر چوپڑہ نے اپنے کیریئر میں کئی ہٹ فلمیں دیں لیکن انہیں سب سے زیادہ پہچان دوردرشن پر پیش ہوئے ٹی وی سیریل مہابھارت سے ملی تھی۔ اس سیریل کو بی آر چوپڑہ اور ان کے بیٹے نے پروڈیوس اور ڈائرکٹ کیا تھا۔ اس شو کو آج بھی کئی لوگ ملک کے بہترین سیریلس میں شمار کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سیریل کے لئے چنکی پانڈے، گویندا اور جوہی چاولہ جیسے اداکاروں کا بھی آڈیشن ہوا تھا۔

 اس شو کی اسکرپٹ کو اردو کے شاعر راہی معصوم رضا نے لکھا تھا۔ وہیں شو کا ٹائیٹل ٹریک لیجنڈری سنگر مہیندر کپور نے گایا تھا۔ مہابھارت کے صرف 94 ایپی سوڈس تھے اور اس سیریل کو اس دور کی سب سے زیادہ ٹی آر پی حاصل ہوئی تھی۔ اس سیریل میں شکونی کا کردار نبھانے والے ایکٹر پنٹل نے کیمرے کے پیچھے کئی چیزوں کے لئے کام کیا تھا۔ وہ اس شو کے اسوسی ایٹ ڈائرکٹر تھے کاسٹنگ ڈائرکٹر تھے اور پروڈکشن ڈیزائنر بھی تھے۔

اس کے علاوہ انہوں نے اس سیریل کے کئی ایپی سوڈس بھی ڈائرکٹ کئے تھے۔ انہوں نے اس سیریل کے لئے پرفیکٹ کاسٹ منتخب کرنے کے لئے 5 ہزار ایکٹریس کا انتخاب کیا تھا۔ انہوں نے بتایا پنت ایرسال 1993 میں فلم ”قلی“ میں امیتابھ بچن کو فائٹ مارنے کے بعد کام سے باہر چل رہے تھے اس کے علاوہ دروپدی کا رول نبھانے کے لئے 6 ایکٹریسیس کا انتخاب ہوا تھا جس میں جوہی چاولہ بھی شامل تھیں لیکن چونکہ انہیں فلم مل گئی تو انہوں نے سیریل سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ اس کے علاوہ گویندا اور چنکی پانڈے کو بھی ابھمنیو کے رول کے لئے منتخب کیا گیا تھا، لیکن وہ بھی فلمیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے تو انہوں نے بھی سیریل سے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 


Find out more: