ایم اے سلام

فلم شکنتلا دیوی اے ہیومن کمپیوٹر کے اداکاروں میں ودیا بالن کے ساتھ امیت ساد کا نام بھی جڑ گیا ہے۔ یہ فلم شکنتلا دیوی کی زندگی پر مبنی ہے۔ پروڈیوسرس کے مطابق ساد فلم میں شکنتلا کے داماد کا رول کریں گے۔ انومنین کے ڈائرکشن میں بننے والی اس فلم میں سانیہ ملہوترا شکنتلا کی بیٹی کا رول کرتی نظر آئیں گی۔ ساد نے ایک بیان میں کہا جب میں نے کہانی کو پڑھا تب میں نے شکنتلا دیوی کی زندگی کے بارے میں جانا میں ودیابالن اور سانیہ ملہوترا جیسی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کو لے کر بہت خوش ہوں۔

 میں اجئے کے کردار کو بڑے پردے پر پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا میں ارون کے ساتھ پچھلے کچھ ہفتوں سے کام کررہا ہوں میں ان کی بہت قدر کرتا ہوں۔ ڈائرکشن کے ان کے طریقہ کی وجہ میری اداکاری میں سدھار ہوا ہے۔ انہوں نے مجھے اجئے کے کردار اور پوری کہانی کو سمجھانے میں مدد کی منین نے کہا کہ ساد کے ساتھ کام کرنے میں انہیں خوشی ہوئی سونی پکچرز نٹ ورکس پروڈکشن اور وکرم ملہوترا کی جانب سے پروڈیوس یہ فلم 2020 کی گرمیوں میں ریلیز کی جائے گی۔

بتاتے چلیں کہ سال 2005 میں فلم پرنیتا سے اپنے فلمی سفر کی شروعات کرنے والی ودیا بالن کے لئے شکنتلا دیوی پر بننے والی یہ فلم ایک چیلنج ہے۔ ویسے ودیا بالن نے اپنی ہر فلم کے لئے سخت محنت کی ہے اور نام کے ساتھ ساتھ کامیابی بھی دلائی ہے۔ انہیں آخری بار اسی سال اکشے کمار اسٹار فلم مشن منگل میں دیکھا گیا تھا۔ فی الحال وہ شکنتلا بائیوپک کے علاوہ نٹ کھٹ میں بھی کام کررہی ہیں جو نئے سال ہی میں ریلیز ہو گی۔

 

 


Find out more: