ایم اے سلام

ریلوے اسٹیشن پر گانا گا کر بھیک مانگنے والی اپنی آواز کے جادو سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی رانو منڈل نے آخر کار اپنی اوقات دکھا ہی دی۔ پچھلے ہفتہ ایک سوپر مارکٹ میں رانو منڈل نے اپنی ایک خاتون مداح کو نہ صرف سیلفی لینے سے انکار کردیا بلکہ اس نے خاتون کی بے عزتی بھی کی اور پوچھا کہ وہ کیوں اس کا ہاتھ پکڑی ہیں۔

 وہ ایک سلیبریٹی ہیں۔ رانو منڈل کی اس حرکت پر اس کے چاہنے والے اس پر کافی برہمی ظاہر کررہے ہیں۔ رانو منڈل کا یہ ویڈیو کافی وائرل ہوا ہے۔ مغربی بنگال کے رانا گھاٹ ریلوے اسٹیشن پر گانے گاتے ہوئے اپنا پیٹ بھرنے والی رانو منڈل کو بالی ووڈ اداکار وگلو کار ہمیش ریشمیاں نے ”تیری میری کہانی“ کا گانا ریکارڈ کرواتے ہوئے اسے دنیا کے سامنے متعارف کرایا تھا جس کے بعد اس کی شہرت میں اضافہ ہوا تھا۔

رانو منڈل جن کا واقعہ بہت مشہور ہے کہ لوگوں نے ان کی آواز کو سن کر پریشان ہوگئے جب وہ بالکل لتامنگیشکر کی آواز میں گانا گاتے سنا ۔ وہ کولکتہ میں ایک ریلوے اسٹیشن کے قریب گاکر اپنا پیٹ پال رہی تھی۔ اچانک ایک دن اسے گاتے ہوئے سن کر کسی نے اس کا ویڈیو نکال لیا بس وہ ویڈیو اس طرح وائل ہوا کہ وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی۔ اس کی ایک بیٹی بھی جو اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی اب پتہ چلا ہے کہ وہ بھی اس پاس واپس آگئی ہے۔

 

 


Find out more: