ایم اے سلام
سلمان خان نے اگلی عید پر ریلیز ہورہی اپنی فلم ”رادھے“ کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ اس کا ڈائرکشن پربھودیوا کررہے ہیں۔ فلم میں دشا پٹانی، جیکی شراف، رندیپ ہڈا جیسے ستارے نظر آئیں گے۔ اب ایک نئے کردار کے بارے میں خبر آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایکٹریس زرینہ وہاب رادھے کی ماں کے رول میں ہوں گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ریئل لائف میں سلمان اور زرینہ کی عمر میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ سلمان ابھی 53 سال کے ہیں جبکہ زرینہ تقریباً 60 سال کی ہیں۔ یعنی پردے پر ماں بیٹے کے کردار نبھانے والے ان دونوں اداکاروں کی عمر میں صرف 7 سال کا فرق ہے۔
زرینہ وہاب نے 70 کے دہے میں اپنی فلمی پاری شروع کی تھی۔ انہوں نے ساوتھ کی بھی کچھ فلمیں کی ہیں۔ وہ آج بھی فلموں میں کام کررہی ہیں اور اس سال فلم نریندر مودی فلم میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ماں ہیرا بین۔ مودی کے کردار میں نظر آچکی ہیں رادھے میں سلمان پولیس آفیسر کے کردار میں ہوں گے یہ فلم اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
زرینہ وہاں کافی وقت سے بڑے پردے سے دور رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان سے زرینہ وہاب کے خاندانی روابط ہیں۔ اس لئے انہوں نے جہاں آدتیہ پنچولی کو جئے ہو میں پولیس آفیسر کے کردار میں اچھا بریک دیا تھا وہیں آدتیہ اور زرینہ کے بیٹے سورج پنچولی کو تو سلمان خان نے اپنی ہوم پروڈکشن فلم میں بطور ہیرو لانچ بھی کیا ہے۔