ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس سنی لیون اپنے بولڈ کیریکٹر اور آئٹم نمبرس کے لئے جانی جاتی ہیں لیکن اب سنی ایک بالکل الگ انداز میں نظر آنے والی ہیں۔ وہ جلد شائقین کے سامنے کلاسیکل ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔ سنی لیون ایک ڈانس شو کردار میں نظر آئیں گی جسے کھتک ڈانسر سندیپ مہاویر کوریوگراف کررہے ہیں ابھیمنیو الگ طرح کا پلے ہے جو بورڈ وے اسٹائل میں کہا جائے گا اس میں کتھک اور ہپ ہاپ ڈانس کا مظاہرہ ہوگا۔

 سنی لیون اس ڈانس شو کے لئے کافی محنت کررہی ہیں۔ اس کے لئے وہ 12 گھنٹے پریکٹس کرتی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ اس پرفارمینس میں سنی 15 کیلو وزنی لہنگا پہن کر 60 دیگر ڈانسرس کے ساتھ کتھک کرتی نظر آئیں گی۔ سنی اس ڈانس شو کو لیکر کافی خوش ہے۔ شو کو لیکر سنی نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ایک براڈوے کرنا چاہتی تھی اور اب ابھیمنیو کے روپ میں میرا خواب حقیقت میں تبدیل ہو رہا ہے۔

 بتادیں کہ ابھیمنیو ایک ڈانسر کا سفر ہے اور اسے کئی ڈانس فارم اور میوزک کے ذریعہ سے دکھایا جائے گا۔ فی الحال سنی لیون دوبئی میں شوہر ڈینیل ویبر کے ساتھ چھٹیاں منا رہی ہیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو سنی نواز الدین صدیقی اسٹار فلم ”موتی چور چکنا چور“ میں ایک ڈانس نمبر میں نظر آئیں ۔ ساتھ ہی وہ جلد ہی اپ کمنگ ہارر کامیڈی فلم ”کوکو کولا“ رنگیلا اور ”ویراماں دیوی“ میں بھی نظر آئیں گی۔

 

 

 

 

Find out more: