ایم اے سلام

18 سال پہلے سال 2001 میں راکیش اوم پرکاش مہرہ نے امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ”عکس“ بنائی تھی اب دونوں ایک بار پھر سے ایک ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ اس فلم کی کہانی آج سے 50 سال پہلے کی ہے۔ اس کا ٹائٹل ابھی نہیں رکھا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں اس فلم کے علاوہ راکیش کے پاس دو اور اسکرپٹس ہیں جنہیں وہ بگ بی کو سنا رہے ہیں۔

ایک اور فلم کا بیک ڈراپ دوارکا کا ہے۔ یہ مشہور کتاب ”دا لاسٹ سٹی آف دوارکا“ کا روپ ہے۔ یہ کہانی بھی امیتابھ بچن کو پسند آئی ہے اور وہ اس میں مرکزی کردار میں نظر آسکتے ہیں۔ فلم کا سفر دوارکا سے ہوتا ہوا پوری دنیا میں جاتا ہے۔ راکیش ان دنوں فرحان اختر کےساتھ فلم طوفان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس فلم کے بعد وہ امیتابھ بچن کے ساتھ وہ ان میں سے کسی ایک پراجکٹ پر اسوسی ایٹ ہو جائیں گے۔ ان سے میرا رشتہ نوے کے دہے سے ہے۔ عکس سے کئی برس پہلے سے 1998 میں ، میں نے ان کے ساتھ ایک ایڈ فلم اور میوزک ویڈیو شوٹ کیا تھا۔

ایڈ فلموں سے اپنے ڈائرکشن کیریئر کی شروعات کرنے والے راکیش اوم پرکاش مہرہ نے اسکرین پلے لکھنا شروع کئے اور 2006 میں رنگ دے بسنتی بنائی جو کامیاب ثابت ہوئی۔ اس کے بعد ان کی فلموں دلی 6، مرزیا، بھاگ ملکھا بھاگ، میرے پیارے پرائم منسٹر، فنے خان جیسی فلمیں بنائی جو ہٹ یا اوسط درجہ کا بزنس کرپائیں۔ راکیش ان دنوں فرحان اختر کے ساتھ طوفان بنا رہے ہیں جو سال 2020 میں ریلیز ہوگی۔ طوفان کی تکمیل کے ساتھ ہی وہ پھر ایک بار بگ بی کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شروعات کردیں گے۔

 

 

 

Find out more: