ایم اے سلام
کرن جوہر کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم ”تخت“ اداکار انیل کپور کی پہلی تاریخی کہانی پر بن رہی فلم ہے۔ فلم میں شاہ جہاں کا کردار نبھا رہے انیل کپور کا کہنا ہے کہ تاریخی کہانی پر بنی اس فلم کو لیکر وہ بہت خوش ہیں لیکن اس کردار کو نبھانے میں انہیں تھوڑا ڈر لگ رہا ہے۔ انیل کپور نے ایک انٹرویو میں کہا میں آہستہ آہستہ اس کردار میں داخل ہونے کی کوشش کررہا ہوں۔
شوٹنگ شروع ہونے کے بعد سے ہی میں اپنی ذہنی صورتحال آپ لوگوں کو بتا پاونگا۔ اس فلم کو لیکر اس وقت کئی ایک تجربوں سے گذررہا ہوں کردار میں ڈھلنے میں وقت لگتا ہے اور میں وہی کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔ ”تخت“ دوبہادر بھائیوں کی کہانی ہے۔ اس فلم میں کرینہ کپور خان، رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، وکی کوشل، بھومی پیڈنیکر، جہانوی کپور نے کردار نبھائے ہیں۔
انیل کپور، انیس بزمی کی فلم ”پاگل پنتی“ میں بھی نظر آئیں گے جو 22 نومبر کو ریلیز ہوئی۔ 62 سال کی عمر میں چل رہے انیل کپور آج بھی فلموں میں بے انتہا مصروف ہیں۔ وہ پاگل پنتی تو کررہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ ملنگ اور ممبئی ساگا جیسی فلموں کی شوٹنگ میں بھی حصہ لیں گے۔ وہ انیس بزمی کے ڈائرکشن میں بننے جارہی نوانٹری سیکویل نو انٹری میں انٹری میں بھی لیڈ رول کرتے دکھائی دیں گے۔ ایک لڑکے ہرش وردھن اور دو لڑکیوں سونم کپور، ریہا کپور کے باپ ہونے کے باوجود آج وہ اپنے بچوں سے زیادہ مصروف ہیں۔