ایم اے سلام
اکشے کمار ان دنوں باکس آفس پر چھائے ہوئے ہیں۔ اس سال تین بڑی ہٹ فلمیں دینے کے بعد گڈنیوز لیکر آرہے ہیں جو دسمبر میں ریلیز ہوگی۔ حال ہی میں انہوں نے ”بیل باٹم“ فلم کا اعلان کیا ہے۔ جو اسپائی تھرلر فلم ہے۔ اب ایک نئی خبر آرہی ہے کہ اکشے تلگو کی ہٹ فلم ”بھاگمتی“ کا ہندی ریمیک بنائیں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اکشے اس فلم میں پروڈیوسر کا کردار نبھائیں گے۔
وہ وکرم ملہوترا کے ساتھ مل کر فلم کا معاون پروڈکشن کریں گے۔ دعوی کیا جارہا ہے کہ فلم میں لیڈ رول کے لئے بھومی پیڈینکر اور آرمادھون کو فائنل کرلیا گیا ہے۔ فلم کا ڈائرکشن جی اشوک ہی کریں گے جنہوں نے فلم کو ڈائرکٹ کیا۔ اکشے کے فلم میں مہمان رول کرنے کی بھی اطلاع ہے۔ بھومی پیڈنیکر اکشے کے ساتھ ”ٹائلٹ ایک پریم کتھا“ میں فی میل لیڈ رول نبھاچکی ہیں۔ بھاگمتی ہارر، سسپنس ، تھرلر فلم ہے جس میں انوشکا شیٹی نے فی میل لیڈ رول نبھایا تھا۔
یہ فلم باکس آفس پر ہٹ رہی تھی۔ انوشکا شیٹی کو ہندی شائقین باہوبلی کی دیونیا کے طور پر جانتے ہیں۔ بھاگمتی 2018 میں ریلیز ہوئی تھی ۔ فلم میں انوشکا شیٹی کا کردار چنچلا نام کی آئی اے ایس عہدیدار کا تھا جو ایک آتما کے شکنجہ میں پھنس جاتی ہے۔ کہانی میں ایسے موڑ آتے ہیں جنہیں جان کر شائقین حیران رہ جائیں گے۔ ویسے اکشے خود ایک ساوتھ کی ری میک فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم کا نام لکشمی بم ہے جو کے ایک ہارر تھرلر ہے۔ یہ کانچا 2 کا ری میک ہے۔ اس فلم کو راگھو لارنس ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ فلم اگلے سال عید پر ریلیز ہوگی اور سلمان خان کی فلم ”رادھے“ سے ٹکر لے گی۔