ایم اے سلام
سوپر 30 اور ”وار“ کی کامیابی کے بعد ہر کوئی ریتک روشن کی اگلی فلم کے بارے میں جاننا چاہتا ہے۔ کئی دنوں سے خبر آرہی تھی کہ ریتک فرح خان کی ستہ پہ ستہ کے ری میک میں نظر آئیں گے لیکن ذرائع کے مطابق ریتک کو فلم کی اسکرپٹ میں کچھ خاص دم دکھائی نہیں دیا تو انہوں نے فلم کو ہولڈ پررکھ دیا ہے۔ اب ریتک کے فائنس کے لئے خوشخبری ارہی ہے کہ وہ اپنے والد راکیش روشن کی بیحد مشہور سوپر ہےرو فرنچائزی کے چوتھے حصہ کریش 4 کا حصہ بننے جارہے ہیں۔ حال ہی میں کریش 3 کے پورے 6 سال بعد راکیش روشن نے ریتک روشن کے ساتھ اس فلم کے چوتھے حصہ کریش 4 کو ان آفیشیلی اناونس کیا ہے۔
خبروں کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ جنوری 2020 تک شروع ہوسکتی ہے۔ خبروں کے مطابق راکیش ان دنوں کریش 4 کی اسکرپٹ پر باریکی سے کام کررہے ہیں۔ وہ نہیں چاہتے کہ شائقین کی تفریح میں کوئی کمی آئے کافی حد تک فلم کی اسکرپٹ تیار کرلی گئی ہے اور اب شوٹنگ کے لئے لوکیشن کی تلاش ہے۔ وہیں ریتک بھی اپنے پاپا راکیش روشن کے ساتھ کریش 4 کی تیاریوں میں مصروف ہوچکے ہیں حالانکہ اس فلم کا اعلان تو پہلے ہی ہونا تھا لیکن راکیش روشن کے مصروف شیڈول کی وجہ سے ایسا ہو نہیں پایا لیکن اب وہ اس کے لئے وقت دے سکتے ہیں۔
ممکن ہے ریتک کریش 4 کی شوٹنگ کاغذی تیاریوں کی تکمیل کے بعد نئے سال میں شروع کردیں گے۔ یہ سال یعنی 2019 ریتک روشن کے لئے زبردست رہا ہے کیونکہ اس سال ریلیز ان کی دو فلموں سوپر 30 اور وار نے باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ وار کی ریلیز کے بعد ان کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر انہیں پھر سے ایک بار ایکشن میں آنے کی لگاتار صلاح دی ہے۔ ایسے میں انہوں نے فرح خان کی ستہ پہ ستہ ری میک سے کنارہ کرتے ہوئے اپنی ہوم پروڈکشن کریش 4 کرنے کا فیصلہ اور اعلان کردیا ہے۔