ایم اے سلام

انوشکا شرما اب فلموں کے انتخاب کو لیکر بہت چوزی ہوگئی ہے۔ پچھلی فلم ”زیرو“ کی ناکامی سے انہیں زور کا دھکہ لگا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے طے کرلیا تھا کہ وہ بہت سوچ سمجھ کر فلمیں سائن کریں گی۔ خبر ہے کہ اب انوشکا پردے پر رومانس کا جھونک لگانے والی ہیں۔ انوشکا نے دھماکہ دار واپسی کرنے کے لئے خود کو پوری طرح سے تیار کرلیا ہے۔

 انوشکا شرما یوں تو ان دنوں اپنے شوہر وراٹ کوہلی کے ساتھ بھوٹان میں چھٹیاں منا رہی ہیں، لیکن ان کے قریبی ذرائع سے یہ خبر ملی ہے کہ انہوں نے ایک رومانٹک فلم سائن کرلی ہے۔ انوشکا زیرو کے بعد سے کسی ایسی کہانی کا انتظار کررہی تھیں جو کہ دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے ہٹکر ہو۔ اب جاکر ان کی یہ تلاش پوری ہوئی ہے۔ زیرو کی ریلیز کے بعد شائقین نے شاہ رخ خان کے ساتھ انہیں بھی خوب کھری کھوٹی سنائی تھی۔

یہی وجہ ہے کہ اس کے بعد انوشکا نے اپنی کسی بھی فلم کا اعلان نہیں کیا۔ وہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں لینا چاہتی تھیں۔ کہا جارہا ہے کہ اب انوشکا جس فلم کا حصہ بننے جارہی ہیں انہیں پوری امید ہے کہ یہ ان کی پچھلی فلم کی ناکامی کو دھودیگی فلم کی کہانی میں ایک زبردست موڈ ہوگا۔ وہیں اس میں انوشکا ایک بالکل الگ روپ میں نظر آنے والی ہیں۔ کہا تو یہ بھی جارہا ہے کہ انہوں نے خاموشی سے فلم میں اپنے کردار کی تیاری شروع کردی ہے۔ انوشکا بہت جلد اپنے چاہنے والوں کو ایک بڑا سرپرائز دینے والی ہیں۔

 

 

 

Find out more: