ایم اے سلام
سنی لیون ایک بار پھر ” راگنی ایم ایم ایس“ سیریز سے جڑ گئی ہیں۔ سنی لیون نے اسکا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کیا ہے۔ اور لکھا ہے سنی کے بنا راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس ہو ہی نہیں سکتا۔ ہیلوجی .... اور زی پر میں آرہی ہوں تھوڑی چمک دمک اور ڈھیر سارے نمک کے ساتھ۔ اس سے پہلے ایکتا کپور نے ایک ویڈیو شیر کیا تھا اس میں انہوں نے کہا تھا کہ راگنی ایم ایم ایس میں نمک بڑھانے کے لئے کوئی خصوصی آرہا ہے۔ ہہیلو جی یہ فلم اگلے سال آئیگی۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق سنی اس فلم میں خصوصی ڈانس نمبر ہیلوجی کریں گی۔
اس گیت کو میت برادرس نے کمپوز کیا ہے۔ اس سے قبل سنی لیون نے 2014 میں راگنی ایم ایم ایس 2 میں بے بی ڈال گانے سے کافی دھمال مچایا۔ یہ بالاجی اور زی 5 کی سیریز ہے۔ یہ راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس کا دوسرا سیزن ہے۔ اس سیزن میں ورون، سود، دیویا اگروال ہوں گے۔ وہیں راگنی ایم ایم ایس کے پہلے کے سیزن میں کرشمہ شرما سدھارتھ گپتا اور ریاسین تھے۔
ایکتا کپور نے 2011 میں راگنی ایم ایم ایس اور 2014 میں راگنی ایم ایم ایس 2 بنائی تھی جس میں سنی لیون لیڈ رول میں تھیں۔ وہیں سنی لیون کی بات کریں تو انہوں نے ڈجیٹل ڈبیو اپنی ہی بائیوپک کرن جیت کور سے کیا تھا۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو سنی لیون موتی چور چکنا چور کے گیت میں نظر آئی ہیں۔ راگنی ایم ایم ایس سیریز کمائی کے اعتبار سے بہترین ثابت ہوئی ہیں تو لگتا ہے کہ سنی لیون کو اب اس سیریز کی اگلی فلم میں جم کر جلوے دکھانے ہوں گے تاکہ اس سیریز کی اس نئی کڑی کو بھی سنیما گھروں میں عوام کا وہی رسپانس حاصل ہو جو دوسری قسطوں کو ہوتا آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راگنی ایم ایم ایس کی اس سیریز میں کئی طرح کی دلچسپیاں اور تبدیلیاں تو کی جارہی ہیں۔