ایم اے سلام
ساوتھ کی فلم ارجن ریڈی کو ہندی میں کبیر سنگھ کے نام سے بنایا گیا اور اس فلم کے ذریعہ شاہد کپور کو وہ کامیابی ہاتھ لگی جن کی انہیں برسوں سے تلاش تھی۔ اب ایک اور ساوتھ کی ہٹ فلم ”جرسی“ کا ہندی ری میک شاہد کے ہاتھ لگا ہے۔ شاہد اس میں کرکٹر کا رول نبھائیں گے۔ ہندی ورژن کو گوتم تنانوری ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ فلم کے لئے ہیروئین کی تلاش اب جاکر ختم ہوئی ہے۔
فلم میں شاہد کی ہیروئین مرنال ٹھاکر ہوں گی۔ مرکال کو عوام سوپر 30 اور باٹلہ ہاوز میں دیکھ چکے ہیں۔ لیکن جان ابراہام اور ریتک روشن جیسے بڑے اسٹارس کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا دونوں ہی فلمیں اسی سال ریلیز ہوئیں اور باکس آفس پر بھی اچھا بزنس کیا۔ فلم کے ڈائرکٹر گوتم کے مطابق شاہد کے مقابل ان کے دماغ میں مرنال کا ہی نام تھا سوپر 30 میں انہیں مرنال کی ایکٹنگ پسند آئی تھی جرسی میں وہ اس کردار کے لئے بالکل فٹ ہے۔
جرسی میں شاہد کپور پہلی بار ایک کرکٹر کا رول نبھانے جارہے ہیں۔ تلگو میں بنی فلم جرسی نے کامیاب بزنس کیا تھا۔ اس طرح ارجن ریڈی ری میک کبیر سنگھ کے بعد شاہد کپور کے لئے یہ بہت بڑا بریک ہوسکتا ہے کیونکہ جس طرح سے کبیر سنگھ کی کامیابی کے بعد شاہد کی زندگی اور کیریئر میں ایک نیا موڑ آیا اسی طرح توقع کی جاسکتی ہے کہ جرسی کے بعد شاہد کو ایک بہت بڑی کامیابی مل سکتی ہے۔ اسی وجہ شاہد کپور نے جرسی کے آفر کو پہلے قبول کرلیا۔