ایم اے سلام
سدھارتھ ملہوترا رتےش دےشمکھ اور ایکٹرس تارا ستاریہ اسٹار مرجاواں کا باکس آفس پر جلوہ قائم ہے حالانکہ فلم امید کے مقابلہ زبردست نمائش کرنے میں پیچھے ضرور رہی ہے۔ اتنا ہی نہیں ابتدائی ہندسوں کے مقابلہ میں اس کی کمائی میں گراوٹ آنی بھی شروع ہوگئی ہے۔ مرجاواں کی روزانہ کی کمائی کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم نے پچھلے منگل تک 2 کروڑ روپیوں کی کمائی کی ہوگی۔ اس لحاظ سے فلم 12 دنوں میں جملہ 46 کروڑ روپیوں کا کلکشن کرسکتی ہے حالانکہ اس کی آفیشیل اطلاع ملنی باقی ہے۔
سدھارتھ ملہوترا، رتیش دیشمکھ اور تاراستاریہ کی مرجاواں نے باکس آفس پر اپنا قبضہ کرنے کی پوری کوشش کی لیکن 12 دنوں میں بھی 50 کروڑ روپیوں کا ہندسہ پار نہیں کر پائی۔ مرجاواں نے پہلے دن یعنی جملہ کو 7.03 کروڑ دوسرے دن 7.21 کروڑ تیسرے دن 10.18 کروڑ چوتھے دن 4.15 کروڑ پانچویں دن 3.61 کروڑ چھٹویں دن 3.16 ساتویں دن 2.50 کروڑ آٹھویں دن 2 کروڑ نویں دن 1.64 کروڑ دسویں دن 2.32 کروڑ روپے اور گیار ہویں دن 2 کروڑ روپیوں کا کمائی کی سدھارتھ ملہوترا کو اس فلم سے کافی ساری توقعات تھیں ۔
لگتا ہے ان کی یہ توقعات پوری ہوتی دکھائی نہیں دیتیں کیونکہ اس فلم کے ساتھ ہی انیس بزمی کے ڈائرکشن میں بنی بڑی فلم پاگل پنتی ریلیز ہوئی ہے۔ جو بڑی اسٹار کاسٹ والی فلم ہے جو کامیڈی ہے بالی ووڈ کے فلم کرسٹس نے بھی سدھارتھ رتیش اور تارا ستاریہ کی اس فلم مرجاواں کے لئے کوئی مثبت تبصرے نہیں کئے ہیں۔ بہت ممکن ہے اس طرح کے باکس افس کلکشن سے یہ رینگھتے رینگھتے ہی سہی آگے ضرور بڑھیگی لیکن سوکروڑ کلب میں اس فلم کا داخلہ مشکل ہی دکھائی دیتا ہے۔