ایم اے سلام

ہندی سنیما میں امیتابھ بچن، اجئے دیوگن، رنویر سنگھ کی فلموں سے جڑے کرداروں پر انیمیشن فلمیں یا کامکس بننے کے بعد اب باری جانی لیور کی ہے۔ جانی لیور کی شخصیت پر مسٹر بین کی طرح ایک تھری ڈی کامیڈی سیریز بننے جارہی ہے جو جلد ہی ڈجیٹل میڈیا پر دستیاب ہوگی۔ اسے کانپور سے ممبئی آکر سب سے پہلے زی ٹی وی کے شو جانی آلارے، سے جڑنے والے رائٹر سکھونت کلسی نے بنایا ہے 52 ایپی سوڈس کی اس سیریز کا ہر ایپی سوڈ 11 منٹ کا ہوگا۔

 سکھونت کلسی اس سے قبل راجیو سریواستو کامیڈی نائٹس ودھ کپل لکھ چکے ہیں۔ لافٹر چیلنج کے دوران وہ نوجوت سنگھ سدھو کی اسکرپٹ لکھا کرتے تھے۔ ملیشیا کے فورتھ ڈیمنشن اسٹوڈیو میں انیمیشن کی پیشکش کرچکے کلسی کا لکھا ”بچہ کا کامکس جونیر جیمس بانڈ“ کافی مشہور رہا ہے۔ ڈیزنی چینل پر پیش ہو رہے چاچا بھتیجہ شو کے رائٹر بھی سکھونت ہی ہے۔ جانی لیور کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کے مشہور اور کامیاب کامیڈینس میں ہوتا ہے۔

ان کا تعلق ریاست تلنگانہ سے ہے۔ درحقیقت ان کا اصلی نام جان پرکاش راو ہے۔ انہوں نے صرف ساتویں جماعت تک ہی تعلیم حاصل کی۔ فلموں میں آنے سے قبل انہوں نے زندگی جینے کے لئے سخت محنت کی ہے۔ یہاں تک کہ ممبئی کی گلیوں اور بس اسٹاپس پر لکھنے کے پن بھی فروخت کئے ہیں۔ انہوں نے کئی اسٹیج پروگرامس کئے۔ انہیں پہلی بار سال 1986 میں آئی فلم ”لو 86 میں بریک ملا لیکن انہیں زبردست پہچان سال 88 میں ریلیز ہوئی فلم ”تیزاب“ سے ملی یوں تو انہوں نے اپنے کیریئر میں تقریباً 350 سے بھی زائد فلمیں کی ہیں، لیکن آخری بار اس سال ریلیز فلم ہاوز فلم 4 میں دیکھا گیا۔

 

 

 

 

Find out more: